متحدہ عرب امارات

شارجہ میں 15 دنوں کے اندر 2 ہزار 437 افراد قرنطینیہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے

(خلیج اردو ) شارجہ میں 2 ہزار 437 افراد قرنطینیہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے ہیں جن کو پولیس نے دوبارہ پکڑ کر قرنطینیہ مراکز پہنچا دیا ۔

حال ہی میں ایک اور کویڈ مثبت آنے والے مریض کو قرنطینیہ مرکز سے بھاگنے پر دوبارہ پکڑا گیا ہے جس کہ بعد قرنطینیہ سینٹرز کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ۔

محکمہ پولیس کے اعلی عہدیدار نے بتایا ہے کہ قرنطینیہ قوانین کی خلاف ورزی پر 50 ہزار درہم تک جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ بریگیڈئیر ڈاکٹر احمد سعید آل ناو ڈاریکٹر پولیس آپریشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق کویڈ مثبت آنے والے مریضوں کو الگ رکھا جاتا ہے اور ایسے مریضوں کو اپنے گھر والوں سے بھی الگ تھلگ رہنا پڑھے گا ۔

شارجہ پولیس نے 1 سے 15 ستمبر تک 2 ہزار 437 افراد کو وصخ کردہ قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا ہے اور 2 ہزار 486 جرمانے لگائے گئے ہیں جس میں 26 قسم کی خلاف ورزیاں شامل ہے ۔

اس خلاف ورزیوں میں سب سے زیادہ جرمانے ماسک نہ پہننے کی وجہ سے دیئے گئے اور سماجی فاصلے استوار نہ رکھنے پر بھی جرمانے عائد کئے گئے ۔ ایک گاڑی میں گھر کے تین افراد سوار ہونے پر بھی بڑی تعداد میں لوگوں کو جرمانہ کیا گیا ۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button