متحدہ عرب امارات

شارجہ میں نئے تعلیمی سال کے آغاز سے ابتک 3230 ٹریفک حادثات ہوئے ہیں

خلیج اردو
16 ستمبر 2021
شارجہ : ایسے میں جب نیا تعلیمی سال شروع ہوا ہے شارجہ میں 29 اگست سے 9 ستمبر تک چھوٹے یا معمولی 3230 حادثات ہوئے ہیں جہاں ایک ہی دن 2ستمبر کو 317 حادثات ہوئے ہیں جو سب سے زیادہ ہیں۔

شارجہ میں معمولی ٹریفک حادثات کیلئے مشترکہ سروے کرنے والی کمیٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس سال کے شروع میں یہ تعداد یومیہ اوسط 213 تھی ۔ یہ سروے شارجہ پولیس جنرل کمانڈ نے رفید آٹوموٹو سلوشنز کے تعاون سے تشکیل دی ہے۔

تقریبا 60 فیصد حادثات گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رکھنے میں ناکامی کی وجہ سے ہوئے جو زیادہ تر 12 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان پیش آئے۔

حادثہ اور آر ایس اے ڈیپارٹمنٹ منیجر رافید آٹوموٹو سلوشنز عبدالرحمن الشمسی نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی تعداد میں اضافہ متوقع تھا کیونکہ اسکول سے واپس جانے کے موسم میں سڑک پر گاڑیوں اور بسوں کا رش ہوتا ہے۔

یہ ٹریفک حادثات اس وجہ سے ہوتے ہیں کہ ڈرائیور اپنی منزل پہنچنے کیلئے بھاگ رہے ہوتے ہیں۔

الشمسی نے کہا کہ دو ستمبر کو 317 چھوٹے حادثات ہوئے ہیں جو اب تک سب سے زیادہ حادثات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تعداد کو دیکھتے ہوئے ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کا خیال رکھنا چاہیئے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button