متحدہ عرب امارات

شارجہ: عید الاضحی کے دوران ٹریفک حادثے کے باعث کوئی موت ریکارڈ نہیں کی گئی

عید کی چھٹیوں کے دوران شارجہ پولیس کے سنٹرل آپریشنز روم کے کال سینٹر کو 12 ہزار 313 ہنگامی اور غیر ہنگامی کالیں موصول ہوئیں

 

خلیج اردو آن لائن: شارجہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق شارجہ میں عید الاضحی کے دوران ٹریفک حادثات کے باعث کو موت نہیں ہوئی۔ اس کامیابی کے سہرا شارجہ پولیس کی کامیاب ٹریفک مینجمنٹ کو جاتا ہے۔

شارجہ پولیس کے آپریشنز ڈپارٹمنٹ  کے ڈائریکٹر کرنل جاسم بن ہدا نے بتایا کہ 30 جولائی سے یکم اگست کے درمیان ہونے تعطیلات کے دوران شارجہ پولیس کے سنٹرل آپریشنز روم کے کال سینٹر کو 12 ہزار 313 ہنگامی اور غیر ہنگامی کالیں موصول ہوئیں۔

کرنل جاسم بن ہدا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پولیس کو عید کے دنوں میں ایمرجنسی کالز پہلے سے زیادہ کی گئی ہیں۔ تاہم ان میں سے زیادہ تر کالز معمولی حادثات سے  متعلق تھیں یا پولیس سے معلومات حاصل کرنے کے لیے تھیں۔

کرنل ہدا کے مطابق آپریشن سنٹر کو 24 گھنٹے کالز موصول ہوتی تھیں۔ ان کالز رسپانس کا وقت 5 منٹ تھا۔ کرنل ہدا کے مطابق امارات میں ثقافتی تنوع ہونے کے باوجود  رسپانس ٹائم کا اتنا کم ہونا قومی سطح کی مثال ہے۔

کرنل ہدا نے لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ ایمرجنسی کی صورت میں ہی 999 پر کال کریں بصورت دیگر 901 پر کال کریں۔

شارجہ پولیس کی جانب سے ٹریفک مینجمنٹ:

ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ پٹرولس ڈپارٹمنٹ ، لیفٹیننٹ کرنل محمد علٰی نقبی نے شارجہ پولیس کی مختلف یونٹوں کی شرکت کے ساتھ تیار کردہ ٹریفک پلان اور اس کے کامیاب نفاذ کی تصدیق کی۔  علٰی نقبی کا کہنا تھا کہ عید کی چھٹیوں میں سڑکوں پر شدید رش ہونے کے باجود ٹریفک پلان اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی کی بدولت ٹریفک حادثات میں کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔

مزید برآں لیفٹیننٹ کرنل محمد علٰی نقبی نے عوام کا ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرنے اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے پر انکی تعاریف کی۔ اس کے علاوہ کرنل محمد نے تمام انتظامیہ  اور پولیس اہلکاروں کو عید کی چھٹیوں کے دوران ٹریفک مینجمنٹ پر سراہا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button