متحدہ عرب امارات

بارش کے بعد حالات معمول پر آنے کے بعد شارجہ نے خور فکان کے سیاحتی مقام السہب ریسٹ ایریا کو دوبارہ کھول دیا

خلیج اردو
شارجہ : شارجہ نے غیر مستحکم موسمی حالات کی وجہ سے 27 جولائی کو خورفکان بند کر دیا لیکن اب حکام نے خور فکن کے السہب ریسٹ ایریا کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹویٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ کلاؤڈ لاؤنج کے علاوہ باقی علاقے میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

کلاؤڈ لاؤنج درآصل پہاڑ کی طرف ایک آرام دہ اسٹاپ ہے جو سطح سمندر سے 600 میٹر کی بلندی پر ہے اور 2021 میں کھولا گیا۔ 5.63 کلومیٹر لمبی سڑک ریسٹ ہاؤس تک جاتی ہے اور ساحلی شہر خور فکان کا ایک خوبصورت منظر پیش کرتی ہے۔

گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کے کئی علاقوں بشمول خور فکان سے ہونے والی شدید بارشوں نے حکام کو لوگوں کی حفاظت کے لیے کئی سڑکیں، ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقامات کو بند کرنے پر مجبور کیا۔

جیسے ہی سیلاب کا پانی کم ہوا، اہم سڑکیں کھل گئیں اور شارجہ سے فوجیرہ اور کلبہ تک مسافروں کی نقل و حمل کی خدمات بھی دوبارہ شروع ہوگئیں۔

منگل کو متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات نے ایک تازہ وارننگ جاری کی اور لوگوں سے محتاط رہنے، انتہائی احتیاط برتنے اور وادیوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب زدہ علاقوں سے گریز کرنے کی اپیل کی۔

حکام نے رہائشیوں کو خطرناک موسم سے خبردار کیا کیونکہ ملک کے کئی حصوں میں شدید بارشیں ہوئیں۔

ابوظہبی پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ وادی ساع کے بہاؤ اور العین شہر میں کسی بھی دیگر آبی گزرگاہوں سے دور رہیں۔

اتھارٹی نے سب پر زور دیا کہ وہ محتاط رہیں اور ہدایات اور گائیڈلائنز پر عمل کریں۔

گاڑی چلانے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ وادیوں اور ڈیموں سے دور رہیں کیونکہ یو اے ای کے کئی حصوں میں موسلادھار سے درمیانے درجے کی بارشیں ہورہیں ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button