متحدہ عرب امارات

وبا کے دوران رینٹل لیز کی تصدیق کرنے کی فیس کم کرنے پر رہائشیوں کا شارجہ حکام کا شکریہ

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ بلدیہ کے مطابق رینٹل لیز کی تصدیق کی فیس میں کی گئی 50 فیصد کمی کا دورانیہ 31 مارچ کو ختم ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے ریلیف دینے کے لیے شارجہ حکومت کی جانب سے رینٹل لیز کی تصدیق پر وصول کیجانے والی فیس کو 4 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد کر دیا تھا۔

شارجہ حکومت کی جانب سے اس اقدام کا مقصد نجی اور سرکاری ادارروں، کرایہ داروں اور بزنسز کو وبا کے دوران سپورٹ فراہم کرنا تھا۔

تاہم، اب یکم اپریل سے تصدیق کی پرانی فیس 4 فیصد بحال کر دی گئی۔ مزید برآں، شارجہ بلدیہ کرایہ داروں کو تصدیق کی یہ سہولت ای سروس کے ذریعے بھی فراہم کر رہی ہے۔

شارجہ بلدیہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے "بلدیہ زیادہ سے زیادہ ٹرانزیکشزن الیکٹرانک سسٹم کے زریعے کرنے کی خواہاں ہے۔ اور بلدیہ کاغذ کا استعمال 100 فیصد تک ختم کرنے کی کوشش بھی کر رہی ہے۔ سابق نامی ایک سروس گزشتہ سال لانچ کی گئی تھی تو کورونا وبا کی وجہ سے پوری طرح لانچ نہیں کی جاسکی”۔

انہوں نے بتایا کہ لینڈ لارڈز اور ریئل اسٹیٹ ایجنٹ اپنے کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے ویب سائٹ پر تمام دستاویزات اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور کرایہ نامے کا معاہدے کی تجدید کے لیے یوزر آئی ڈی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید برآں، مالک مکان اور کرایہ داروں کے خلاف شکایات بھی بلدیہ کی ویب سائٹ کے ذریعے ججوں کو بھیجی جا سکتی ہیں۔

تاہم، متعدد رہائشیوں کی جانب سے شارجہ حکومت کی جانب سے وبا کے دوران کرایہ نامے کی تصدیق کے لیے فیس کمی کے اس اقدام کو سراہا اور انہوں نے بتایا کہ انہیں اس اقدام سے بہت زیادہ فائدہ ہوا۔

جیسا کہ ایک سوڈانی شہری ایمن ال عطایہ نے شارجہ بلدیہ کے اس اقدام پر بلدیہ کا شکریہ ادا کیا کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اپنا کرائے نامے کی تجدید کے لیے 600 درہم کی بجائے صرف 300 درہم ادا کرنا پڑے تھے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button