متحدہ عرب امارات

شارجہ کے حاکم نے 453 ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے پنشن میں اضافہ کر دیا

خلیج اردو
16 ستمبر 2021
شارجہ : سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حاکم ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی نے بہتر زندگی گزارنے کیلئے منصوبے سلطان پراجکٹ فار ڈیسنٹ لیونگ کے تحت 453 شارجہ پولیس اہلکاروں کے پنشن میں اضافہ کر دیا ہے جو یکم جنوری 2018 سے نافزالعمل ہوگی۔

40 ملین درہم سلانہ کے حصے کے طور پر ریٹائرڈ افراد کیلئے پنشن فی شکص 17500 فی اہلکار ہو جائے گا۔ اسے ڈاکٹر شیخ سلطان نے شارجہ ریڈیو اور ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک پروگرام میں کہا۔

https://twitter.com/HHShkDrSultan/status/1437723ا839333642241

انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف انہیں زیادہ پنشن دے رہے ہیں بلکہ گزشتہ سالوں میں ان پر گزرنے والے برے حالات کے بدلے انہیں رقم دیں گے تاکہ وہ اگر قرضہ لے چکے ہوں تو اسے ادا کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ رقم میری طرف سے ایک تحفہ ہوگا اور بے شک اگر ہم ان کے برے حالات کے بدلے انہین مدد نہیں کریں گے تو اللہ ہم سے راضی نہیں ہوگا۔

ان ریٹائرڈ پولیس اہلاکر۵وں کے برے حالات کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر سلطان نے کہا کہ ہم اس کا بوجھ حکومت پر نہیں ڈالیں گے بلکہ ہم نے ایک ریئل اسٹیٹ پروٹفولیو سے اس کا بندوبست کیا ہے۔

اپنی تقریر کا اختتام انہوں نے ان الفاظ سے کیا کہ ہمارا بنیادی مقصد یہ معاشرہ ہے۔ میری اہلیہ شیخہ جواہر بنت محمد القاسمی جو سپریم کونسل کے فیملی افیئرز کی چیئرپرسن ہے اور میں معاشرے کے مختلف سیکٹر کے لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

اب تک شیخہ نے مختلف چوبیس کمینوٹیز کے ساتھ کام کیا ہے اور وہ مختلف اداروں کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کرتی ہے۔ ہم اپنے معاشرے کے تمام تفصیلات سے آگاہ ہیں اور لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کریں گے۔

دوسری طرف شارجہ پولیس کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل سیف الزیری الشمسی نے نے شارجہ کے حکمران کے اس سخاوت پر مبنی اقدام کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے ملک کی خدمات کرنے والے ریٹائرڈ اہلکاروں کے دل جیت لیے گئے ہیں۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button