متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : نلکے کا پانی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت کے معیار کے عین مطابق ہے

خلیج اردو
30دسمبر 2020
شارجہ : شارجہ کے پانی بجلی اور گیس کی اتھارٹی سویگا نے یقینی بنایا ہے کہ رہائشیوں کو مہنا والا نلکے کا پانی بالکل خالص اور پانی کے قابل ہے اور اس میں اقوام متحدہ کے معیار پر پورا اترنے کے تمام لوازمات موجود ہیں۔

سویگا کے چیئرمین سعید سلطان السویدی نے کہا ہے کہ نلکے کے پانی کے 650 نمونے لیے گئے اور یہ ہر مہینے سویگا کی لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا۔ دوہزار بیس میں اب تک پانی کے 8007 نمونے لئے گئے ۔

یہ نمونے شارجہ میں مختلف 55 مقامات سے لئے گئے۔ ڈائریکٹر آف واٹر اینڈ ڈیسیلیشن پلانٹس ڈیپارٹمنٹ فیصل آل سیرکال کا کہنا ہے کہ پانی کو خارجہ ہونے کی جگہ سے لے کر سپلائی لائن اور صارفین کے استعمال کی جگہ تک دیکھا جاتا ہے اور اس کے نمونے لیبارٹری میں ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔ ہماری لیبارٹری میں جدید مشینری اور الات کے ساتھ بہترین ٹرین کیا ہوا اسٹاف موجود ہے۔

سویگا میں لیبارٹری ٹیکنیشن فاطمہ ال امیری نے وضاحت کی ہے کہ لیبارٹری نے حفاظت کو یقینی بنانے کیلیے کنوؤں میں بھی پانی کا ٹیسٹ کیا ہے اور اسے معیاری پایا ہے۔ ال امیری کے مطابق پانی سے متعلق شکایات کیلیے متعدد مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ اس کیلیے سویگا کی ہیلپ لائن 991 پر کال کرکے یا شارجہ میونسپلٹی ہوٹ لائن کو شکایات کیلیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button