متحدہ عرب امارات

شارجہ ؛ تیسری منزل سے کودنے والا ایشیائی باشندہ معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا

پولیس چھاپے کے دوران گرفتاری سے بچنے کیلئے چھلانگ لگانے والے 45 سالہ بنگلہ دیشی شہری کی عمارت کی تیسری منزل سے گرنے سے ایک ٹانگ اور کھوپڑی ٹوٹ گئی

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگانے والا شخص معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا ، پولیس چھاپے کے دوران گرفتاری سے بچنے کیلئے چھلانگ لگانے والے 45 سالہ بنگلہ دیشی شہری کی عمارت کی تیسری منزل سے گرنے سے ایک ٹانگ اور کھوپڑی ٹوٹ گئی۔ گلف نیوز کے مطابق شارجہ کے النبہ علاقے میں ایک 45 سالہ مفرور بنگلہ دیشی شخص ، جس کی شناخت ایم او کے طور پر ہوئی ہے ، اس وقت موت سے معجزانہ طور پر بچ گیا جب اس نے پولیس کے چھاپے کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لیے ایک عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی تاہم ، عمارت کی تیسری منزل سے گرنے سے اس کی ٹانگ اور کھوپڑی ٹوٹ گئی ، جس پر اسے قومی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ انہیں ایک اپارٹمنٹ میں کچھ غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں اطلاع ملی تھی ، شکایت کی صداقت کی تصدیق اور پبلک پراسیکیوشن سے ضروری اجازت حاصل کرنے کے بعد پولیس نے اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا ، تاہم جب اس شخص نے فلیٹ کے دروازے پر پولیس والوں کو دیکھا تو گھبرا کر عمارت سے چھلانگ لگا دی ، اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کو پولیس کی حراست میں رکھا گیا ہے جب کہ پولیس کی جانب سے معاملے کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

ادھر دبئی کی فوجداری عدالت نے دو ایشیائی باشندوں کو فون کی دکان سے 158 سمارٹ موبائل فونز ، 21 ہزار درہم ، 1000 ڈالر چرانے اور اس دکان کے مالک کو قتل کرنے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنائی ہے ، عدالت نے چوری کا سامان اور جرم سے حاصل شدہ منقولہ رقوم رکھنے کے الزام میں تیسرے ملزم کو 5 سال قید کی سزا سنائی ، جیل کی مدت پوری کرنے کے بعد ان کی ملک بدری کا بھی حکم دیا۔

مقدمے کے مطابق موبائل فون آؤٹ لیٹ کے مالک کے ساتھ کام کرنے والے ڈرائیور نے دوسرے اور تیسرے ملزم کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی منصوبہ بندی کی ، انہوں نے دکان کے مالک پر اس وقت حملہ کیا جب وہ دکان کے اندر تھا ، اسے باندھ دیا اور اس کے منہ پر ٹیپ لگا دی تاکہ اسے مدد کے لیے پکارنے سے روکا جا سکے ، جس کی وجہ سے وہ شخص بالآخر دم گھٹنے سے مر گیا۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں ملزمان جرم کا پتہ چلنے سے پہلے ہی ملک سے فرار ہو گئے ، دوسرے مدعا علیہ ، جس نے جرم میں حصہ لیا ، نے چوری کی چیزیں اپنے کزن (تیسرے مدعا علیہ) کے حوالے کیں اور اس سے کہا کہ وہ چوری شدہ فون فروخت کرنے سے حاصل کی گئی رقم انہیں منتقل کرے جب کہ تیسرے ملزم نے چوتھے ملزم کو چوری شدہ فون چھپانے کے لیے استعمال کیا جس کے لیے انہیں ایک ساتھ ریتیلے علاقے میں دفن کر دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button