متحدہ عرب امارات

شارجہ میں شادی ہال یکم نومبر سے دوبارہ کھولنے کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ حکام کی جاب سے یکم نومبر کو امارات بھر میں شادی ہال دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے دبئی اور راس الخیمہ کے حکام کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی شرط کے ساتھ شادی ہال کھول چکے ہیں۔

تاہم، شارجہ حکام کی جانب سے شرط عائد کی گئی ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا اور گھر، شادی ہال یا پھر ٹینٹ میں کوئی بھی تقریب منعقد کرنے سے پہلے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سے اجازت لینا ہوگی۔

خاندانی یا آفیشل تقریبات سمیت دیگر تقریبات کے انعقاد کے لیے شارجہ کی ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کی جانب سے انسداد کورونا تدابیر وضع کی گئی ہیں جن پر عمل کرنا ہر شادی ہال پر لازم ہوگا۔

اور ان ہالوں کی انتظامیہ کو وہاں کسی بھی قسم کے فنکشن کے خواہاں افراد کو وہ تمام احتیاطی تدابیر بتانی ہوں گیں جو حکومت کی جانب لازم قرار دی گئی ہیں۔

شارجہ میں ایمرجنسی اور ڈٰیزاسٹر سے متعلق ادارے کے اہلکار کا کہنا تھا کہ ” گھر میں تقریب منعقد کروانےکے لیے قریبی شہری کونسل سے اجازت طلب کرنی ہوگی، اجازت نامے کے بغیر تقریب منعقد کرنے اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسا کرنے والوں پر سخت جرمانے عائد کیے جائیں گے”۔

اور حکام کی جانب سے وارننگ دی گئی ہے کہ ایسی تقریبات کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ اور احتیاطی تدابیر کی خلاف کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔

نئے ضوابط کے مطابق شادی کی اور دیگر تقریبات میں محدود مہمانوں کو مدعو کرنے کی اجازت ہوگی۔

اس شرط کو لے کر لوگوں میں مثبت رویہ پایا جاتا ہے۔ بیشتر لوگوں کا کہنا ہے کہ شادیوں پر کم مہمانوں کو مدعو کرنے سے ایسی تقریبات پر اٹھنے والے اخراجات میں کمی آئے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button