متحدہ عرب امارات

شارجہ: اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے دو خواتین کا دم گھٹ گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

جمعرات کے روز شارجہ کے تاوون کے علاقے میں ایک اپارٹمنٹ میں آگ بھڑک اٹھنے وہاں رہائش پذٰیر دو فلپائنوں کا دم گھٹ گیا۔

شارجہ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق آگ رہائش گاہ کے کچن میں لگی۔

تاہم، آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوئی۔

پولیس کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی جس کے بعد سول ڈیفنس کی ٹیمیوں کو فوری طور آگ لگنے کے مقام کی طرف روانہ کر دیا گیا۔

ریسکیو ٹیمیں 5 منٹ میں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور اگلے 10 منٹوں میں آگ پر قابو پا لیا گیا۔

فائر فائرز کے تیز ترین رسپانس کی وجہ سے آگ کو عمارت کے باقی حصوں میں پھیلنے سے روک لیا گیا۔

تاہم، اس واقع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شارجہ پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ جس اپارٹمںٹ میں آگ لگی وہاں درجن بھر کے قریب رہائشی رہ رہے تھے اور اس اپارٹمنٹ کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر رکھا تھا، جو کے ایک غیر قانونی عمل ہے۔

پولیس عہدیدار نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسی جگہوں پر آگ لگنے کا خدشہ ہوتا ہے جو کرایہ داروں کی زندگیاں خظرے میں ڈال سکتی ہے۔

انہوں نے رہائشیوں کو کرایہ داری قوانین کی پاسداری کرنے اور حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button