متحدہ عرب امارات

خاوند سے آزاد ہوکر دوستوں کے ساتھ دنیا گھومنا چاہتی ہوں ، شادی کے 25 سال بعد بیوی کی عدالت سے درخواست

خلیج اردو
02 جنوری 2021
شارجہ : شادی کے 25 سال بعد عوارت کی جانب سے طلاق کیلئے درخواست عدالت نے مسترد کردتے ہوئے اسے گھر واپس لوٹنے کی ہدایت کر دی۔ شریعت کورٹ میں عربی خاتون جس کی عمر 40 سال ہے ، انہوں نے شادی کے 25 سال بعد اپنے شوہر سے طلاق لینے کی درخواست کی تھی۔

عدالت نے عورت سے کہا ہے کہ وہ اپنے خاوند کی تابعدار رہے اور خاوند کے ساتھ ان کے خاندان کی عزت بھی کریں۔ عدالت نے عورت کے 50 سالہ شوہر کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بیوی کے اخراجات 25 ہزار درہم سے کم کرکے 6 ہزار درہم فی مہینہ کر دے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق خاتون نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ آزاد ہوکر دوستوں کے ساتھ گھومنا چاہتی ہے اور خاوند کے ساتھ نہیں رہنے چاہتی اور اس سے طلاق لینا چاہتی ہے۔ شوہر کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کو اپنی بیوی سے بے حد محبت ہے اور بیوی کا خیال رکھتے ہوئے ان کو ویلاز میں رکھا ہے۔

خاوند کے مطابق وہ نہ صرف اپنی بیوی بلکہ بیوی کے خاندان کا بھی خیال رکھتا ہے اور ہر مہینے بیوی کو 25 ہزار درہم دیتا ہے اور اسے ایک مہنگی گاڑی بھی دے رکھی ہے۔ عورت کا کہنا تھا کہ مجھے آزادی چاہیے اور اپنے خاوند کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتی۔

خاوند نے عدالت کو بتایا کہ بیوی سے بے پناہ محبت کرتا ہوں اور اسے طلاق نہیں دینا چاہتا۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ اس سے پوچھے بغیر گھومنے چلی جاتی ہے اور میں اعتراض نہیں کرتا۔ اتنی آزادی دی ہے اور خیال رکھتا ہوں لیکن پھر بھی بیوی میرا احترام نہیں کرتی۔ عدالتی نے شواہد کی بنا پر بیوی کی درخواست خارج کرتے ہوئے اسے گھر لوٹنے کا حکم دیا۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button