متحدہ عرب امارات

پاکستان میں کرپٹو کرنسی سے متعلق فیصلہ ہوگیا ، ٹویٹر پر وقار زکا کو اگلا وزیر اعظم بنانے کا مطالبہ

خلیج اردو
20 اکتوبر 2021
کراچی : پاکستان میں سندھ ہائیکورٹ نے بدھ کے روز حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ تین مہینوں میں کرپٹو کرنسی کو باقاعدہ بنانے کیلئے اقدامات کریں۔ اس حوالے سے مرکزی سیکرٹری خزانہ کو ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ہے جو معاملے کی نگرانی کرے گی۔

اس حوالے سے سندھ ہائیکورٹ کرپٹیو کرنسی پر لگی پابندی سے متعلق درخواست کی ٗسماعت کررہا تھا۔ عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے ، اسٹیٹ بنک اور درخواست گزار کو سماعت کیلئے طلب کیا تھا۔

آج کی سماعت کے دوران عدالت نے تین مہینوں میں معاملے پر جامع اور مفصل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کرپٹیو کرنسی کو باقاعدہ بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز جن میں سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ، اسٹیٹ بنک ، وزارت قانون اور وزارت آئی ٹی کی وزارت کے نمائندوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

اس حوالے سے ملک میں کرپٹیو کرنسی کے سب سے بڑے حمایتی وقار زکا جو ایک بڑے سوشل میڈیا انفلوئنسربھی ہیں ، کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔ اس کو ون مین آرمی کہا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر شکریہ وقار زکا کا ٹرینڈ ہے جہاں صارفین جو پاکستان میں کرپٹیو کرنسی کے حمایتی ہیں ، وقار زکا کی ملک میں کرٹیو کرنسی کو قانون کیلئے کیلئے جدوجہد کو سراہ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button