خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے وزرائے خارجہ شیخ عبداللہ اور محمود قریشی کا برادرانہ تعلقات پر ٹیلی فونک تبادلہ خیال

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بدھ کو ٹیلی فونک گفتگو کی جسکے دوران دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

متحدہ عرب امارات کی جانب حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے، قریشی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس طرح کے حملے علاقائی امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، اور انہیں فوری طور پر بند کیا جانا چاہیے۔

محمود قریشی نے دبئی ایکسپو 2020 کے کامیاب انعقاد پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کو مبارکباد دی جبکہ پاکستان پویلین کے اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے، شیخ عبداللہ نے پویلین کے متاثر کن ڈیزائن اور ڈسپلے کی بے حد تعریف کی۔

کثیرالجہتی فورمز پر موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے ایف اے ٹی ایف سمیت علاقائی اور عالمی تنظیموں میں قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button