متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : شیخ حمدان نے دبئی کے 600 رضا کاروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی

خلیج اردو 06 دسمبر 2021
دبئی : دبئی کے ولی عہد شہزادہ اور دبئی ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن راشد المکتوم کا کہنا ہے کہ رضاکارانہ خدمات سے معاشرے کو قریب لایا جا سکتا ہے۔ بے شک مدد کرنے والے ہاتھ اور مدد لینے والے کو اس طرح سے معاشرے کی بہتری اور تعمیر وترقی میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے۔

شیخ حمدان نے ان خیالات کا اظہار دبئی کے 600 رضاکاروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔

شیخ حمدان نے کہا کہ اس طرح سے ہم ایک فعال اور ایک دوسرے سے جڑے ہوئے معاشرے کا قیام ممکن بنا سکتے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ولی عہد نے اتوار کو وطنی الامارات فاؤنڈیشن کی جانب سے ایکسپو 2020 دبئی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی ۔ اس تقریب میں تقریباً 600 رضاکاروں کو رضاکاروں کے عالمی دن کے موقع پر اعزاز سے نوازا گیا۔

شیخ حمدان نے رضاکاروں کی خدمات کی تعریف کی اور دبئی کی کمیونٹی کے اراکین سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے اقدامات میں حصہ لیں جو معاشرے کی بہتری، فلاح اور تعمیر و ترقی میں مددگار ہو۔

https://publish.twitter.com/?query=https%3A%2F%2Ftwitter.com%2FHamdanMohammed%2Fstatus%2F1467492753047232518&widget=Tweet

اس تقریب کے دوران شیخ حمدان نے دبئی مجلس کیلئے دن منانے کا اعلان کیا۔ اس اقدام کا مقصد شیخ حمدان کے 2017 میں لانچ کیے گئے ڈے فار دبئی انیشیٹیو کو معاشرتی سطح پر پروموٹ کرنے کیلئے شہریوں میں رضاکارانہ خدمات کا جزبہ جگانا شامل ہے۔

اس اقدام کا مقصد شہریوں میں یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ وہ جب بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں ، وہ اپنی مہارت اور قابلیت کو معاشرے کیلئے کم از کم ایک دن رضاکارانہ طور پر خدمات دیں۔

رضاکاروں کیلئے منعقد ہونے والے تقریب میں یو اے ای کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون اور ایکسپو 2020 کے ڈائریکٹر جنرل ریم بنت ابراہیم الہاشمی اور فیڈرل نیشنل کونسل کے رکن دھرار بیلہول الفلاسی اور وطنی الامارات فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے بھی ہوئے۔

الہاشمی نے رضاکاروں کی طرف سے فراہم کیے گئے سماجی خدمات کو سراہا ور ایکسپو 2020 کی کامیابی میں رضاکاروں کے تعاون پر روشنی ڈالی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button