خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شیخ ہمدان نے دبئی کے شہریوں کے لیے مربوط ہاؤسنگ پلان کا آغاز کردیا۔

خلیج اردو: دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اگلے چار سالوں میں دبئی میں شہریوں کے لیے 15,800 مکانات فراہم کرنے کے لیے ایک مربوط ہاؤسنگ پلان کا آغاز کیا ہے۔
شیخ ہمدان بن محمد نے کہا کہ: "قوموں کے لیے اعلیٰ معیار کی رہائش گاہیں تیار کرنا عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران کے لیے ایک اہم ترجیح ہے، اور اس اہم مقصد کی نگرانی عزت مآب خود کررہے ہیں۔ میں اپنے بھائی عزت مآب شیخ مکتوم بن محمد بن راشد آل مکتوم، دبئی کے نائب حکمران، اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے ساتھ ہاؤسنگ پروگراموں کی پیشرفت کی پیروی کررہا ہوں۔

"ہمارا مقصد نہ صرف شہریوں کے لیے مکانات فراہم کرنا ہے، بلکہ مربوط رہائشی کمیونٹیز کو ترقی دینا، اعلیٰ معیار زندگی فراہم کرنا اورخاندانی استحکام کو یقینی بنانے والا ایک ایسا سماجی نظام تشکیل دینا ہے-

شیخ ہمدان نے متعدد ہاؤسنگ پروجیکٹس کے دورے کے دوران کہا کہ "آنے والے مہینوں کے دوران، ہم کمیونٹی ممبران کے لیے اعلیٰ معیار زندگی کو یقینی بنانے کے لیے ہائر کمیٹی برائے ترقی اور شہری امور کے زیراہتمام کمیونٹی پروجیکٹس کا ایک سلسلہ شروع کریں گے،”

اس دورے کے دوران انہوں نے جن منصوبوں کا دورہ کیا ان میں الورقہ 4 اور الخوانیج 2 شامل ہیں جہاں 1.7 بلین درہم مالیت کے متعدد ہاؤسنگ منصوبوں پر تعمیراتی کام جاری ہیں۔ دورے کے دوران، ہز ہائینس کو محمد بن راشد ہاؤسنگ اسٹیبلشمنٹ کے نئے وژن اور منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس کا مقصد شہریوں کے لیے رہائش کے متنوع اختیارات کی پیشکش اور اگلے 20 سالوں میں تمام ہاؤسنگ درخواستوں پر کارروائی کو تیز کرنا ہے۔

اعلیٰ کمیٹی برائے ترقی اور شہریوں کے امور کے زیر نگرانی اس منصوبے کا مقصد قیادت کے وژن کے مطابق ہاؤسنگ سروسز فراہم کرنا اور 2026 تک دبئی میں شہریوں کے لیے 15,800 گھر تعمیر کرنا ہے۔ یہ دبئی میں منظور شدہ ہاؤسنگ پروگرام کو نافذ کرنے کی بھی ایک کوشش ہے، جس کی خصوصیات میں 2026 تک مختلف اختیارات کے ساتھ 4,000 رہائشی یونٹس کی تعمیر شامل ہے-

الورقہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کے دورے کے دوران عزت مآب شیخ حمدان نے ولا کے ماڈلز کا جائزہ لیا اس 177 ملین درہم کے منصوبے میں تعمیراتی کاموں کی شرح تکمیل45 فیصد ہے۔ پروجیکٹ کے حصے کے طور پر بنائے جانے والے 136 ولاز جگہ کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ ہر ولا میں چار بیڈروم اور دیگر رہائشی سہولیات ہیں۔ ان میں مکمل شدہ یونٹس 2023 میں فراہم کیے جائیں گے۔

دورے کے دوران، شیخ ہمدان نے آنے والے منصوبوں کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا جو الخوانیج 2 نیشنل ہاؤسنگ پروجیکٹ کا حصہ ہیں جن کی کل لاگت 1.56 بلین درہم ہے۔ اس پروجیکٹ میں 1050 ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر شامل ہے جن میں ولاز، نیم علیحدہ ولاز اور ٹاؤن ہاؤسز شامل ہیں۔

20 سالہ قومی ہاؤسنگ پروگرام کے حصے کے طور پر، ایک ہی سال میں 4.8 بلین درہم کے ہاؤسنگ قرضوں کی منظوری دی گئی ہے۔ اب تک کل 4,764 لونز کی منظوری فراہم کی گئی ہے۔ شہریوں کے لیے ہاؤسنگ لون کی مالیت 2026 تک 13 بلین سے درہم تجاوز کرنے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button