متحدہ عرب امارات

شیخ حمدان سے یو ایف سی اسٹار خبیب کی دبئی میں ملاقات

خلیج اردو
28 فروری 2021
ابوظبہی : یو ایف سی کے لائیٹ ویٹ چیمپئین خبیب نرماغومیدو نے ہفتے کے روز اپنے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کے ساتھ موجود ہے۔

خبیب نے تصویر کے ساتھ کاپشن میں لکھا ہے کہ ان کی شیخ حمدان سے ایک بہترین ملاقات ہوئی۔

خبیب متحدہ عرب امارات کا باقاعدگی کے ساتھ ویزٹ کرتا رہتا ہے اور پچھلے ماہ وہ یو اے ای واریئرز چیمپئین شپ میں موجود تھا جو خبیب کے مرحوم والد عبدالمناپ نرماگودو کی یاد میں منعقد کی گئی تھی۔

پچھلے سال یو ایف سی سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد خبیب کی توجہ نئےایگل فائیٹنگ چیئمپئن شپ اور یو ایف سی کیلئے اپنی ٹیم کی تیاری میں مصروف ہے۔ انہوں نے ابوظبہی میں خبیب جیم کھولنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

تاہم یو ایف سی بوس دانا وائیٹ مسلسل کوششوں میں ہے کہ وہ روسی ایگل کو ایک اور مقابلے کیلئے آمادہ کریں ۔ خبیب نے 29 میچوں میں تمام میچز جیت کر اپنے کیریئر کا اختتام کیا ۔ 32 سالہ خبیب دیگیستانی لائیٹ ویٹ چیمپئن ہے اور وہ رینکنگ میں نمبر ون پر ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button