متحدہ عرب امارات

شیخ ہمدان کی برج خلیفہ کی چوٹی پر چڑھنے کی ویڈیو دیکھیں

 

خیلج اردو آن لائن:

دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں دنیا کی سب سے بلند عمارت یعنی برج خلیفہ کی چوٹی پر چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شیخ ہمدان نے اپنی یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "وہ اس وقت جوش و خروش کے 828 میٹر پر ہیں”۔ جس سے انکا مطلب تھا کہ وہ اس وقت 828 میٹر اونچی عمارت کی چوٹی پر موجود ہیں۔

ویڈیو ہفتے کی شام کی شیئر کی گئی تھی۔ شیئر کیے جانے کی کچھ ہی منٹوں کو 1 لاکھ بار دیکھا جا چکا تھا۔

ویڈیو میں شیخ ہمدان کو برج خلیفہ کے انتہائی آخری سرے کی جانب چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد وہ کیمرہ اپنے طرف گھماتے ہیں۔ ویڈیو میں انکے پیچھے دبئی کا شاندار منظر دیکھا جا سکتا ہے اور شیخ ہمدان نے مکمل چاند کو بھی اپنی ویڈیو کا حصہ بنایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fazza (@faz3)

اس سے پہلے شیخ ہمدان 2013 میں دبئی کو ورلڈ ایکسپو 2020 کی میزبانی ملنے کی خوشی میں برج خلیفہ کی چوٹی پر چڑھے تھے۔

یاد رہے کہ شیخ ہمدان اپنے ان جرت مندانہ کرتبوں کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔ اور وہ اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ایسی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جس میں انہیں مختلف خطرناک اسٹنٹس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button