متحدہ عرب اماراتسپورٹس

نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر شیخ ہمدان کی نوجوانوں کو سائیکلنگ کی ترغیب

 

خلیج اردو آن لائن:

جمعرات کے روز نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اپنی سائیکلنگ کرتے ہوئے کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے ٹوئیٹ کی گئی تصویر کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ شیخ ہمدان دبئی کے نوجوانوں کو دبئی میں تعمیر کیے گئے اسپیشل ٹریکس پر سائیکلنگ کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ دبئی سائیکلنگ کے لیے دنیا کا سب سے موزوں ترین شہر بننے کا خواہاں ہے۔ اوراس مقصد کے لیے امارات بھر میں 739 کلومیٹر پر مشتمل بائیک لائنز تعمیر کرنے کا خواہاں۔ اب تک 463 کلومیٹر طویل سائیکلنگ ٹریک تعمیر کیے جا چکے ہیں۔ مزید برآں، شیخ ہمدان کی جانب سے جمیرہ ساحل کے ساتھ 16 کلومیٹر طویل سائیکلنگ ٹریک تعمیر کرنے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button