متحدہ عرب امارات

یہ حفاظت صرف دبئی میں ہی ممکن ہے ، ایک عورت کی کہانی جس نے شیخ حمدان کو بھی ردعمل دینے پر مجبور کیا

خلیج اردو
22 نومبر 2021
دبئی : حال ہی میں گیلپ سروے 2021 کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات عالمی طور پر سب سے محفوط شہر ہے جہاں رینکنگ میں 95 فیصد افراد کا خیال ہے کہ ملک محفوظ ہے۔ یہاں لوگ رات کو چلتے ہوئے خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔

جب اس خبر کا پتہ دبئی میں مقیم ایک کوچ کو معلوم ہوا تو اس کہانی سے کسی اور نے نہیں بلکہ دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے بھی اتفاق کیا۔

یہ کہانی کچھ اس طرح سے ہے۔

انسٹاگرام کی اسٹوریز کو لے کر کلاڈین فونگ نے کہا کہ وہ ایک رات پارکنگ میں اپنےسٹرالر کو بھول گئی تھیں۔ اس نے اسے اگلی صبح بالکل اسی جگہ پر پایا اور یہ صرف دبئی میں ممکن ہے۔

دبئی کے ولی عہد شہزادے اور دبئی ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن راشد المکتوم نے خاتون کے انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شارٹ لیا اور اسے اسٹوری پر پوسٹ کرکے ان کا شکریہ ادا کیا۔

شیخ حمدان نے لکھا کہ یہ سچی کہانی جو ہم دبئی کے محفوط ہونے سے جوڑ سکتے ہیں لیکن آئندہ کیلئے اپنے اسٹرالر کو نہ ایسے نہ بھولیے گا۔ شیخ حمدان نے سمائلی کے ساتھ خاتون سے کہا ہے کہ پلیز۔

جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے حالیہ وومن، پیس اینڈ سیکیورٹی انڈیکس سروے کے مطابق خواتین متحدہ عرب امارات میں کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

سروے میں شامل 98.5 فیصد خواتین جن کی عمریں 15 سال یا اس سے زیادہ تھیں، نے کہا کہ وہ رات کو اکیلے چلنے میں محفوظ محسوس کرتی ہیں۔

گلوبل فنانس میگزین کے مطابق جولائی میں متحدہ عرب امارات کو دنیا کے 134 ممالک میں دوسرا محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button