متحدہ عرب امارات

شیخ ہمدان کی اپنے دوست کو ڈوبنے سے بچانے کی ویڈیو وائرل،ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

ایک وائرل ویڈیو میں دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم کو دوڑ کر سمندر میں جاتے اور اپنے دوست کو ڈوبنے سے بچاتے ہوئےکی ویڈیو انٹرنیٹ پر وئرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں کھیلوں کے شوقین ناصر النیادی کو سمندر میں واٹر جیٹ پیکنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تمام حالات نارمل چل رہے ہیں، انسٹرکٹر ناصر کو انسٹرکشن دے رہا۔

لیکن جیسے ہی انسٹرکٹر ناصر کو پانی سے اڑنے کی ہدایت دیتا ہے جیٹ ناصر کو پانی کے اندر کی طرف کھینچ لیتا ہے۔ خوش کن موقع ایک دم سے حادثے میں بدل جاتا ہے۔

صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے شیخ ہمدان خود بھاگتے ہوئے پانی میں جاتے ہیں اور دیگر افراد کے ساتھ ناصر کو ریسکیو کرنے اور پانی کی سطح پر لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ شیخ ہمدان نے تصدیق کی ہے کہ ناصر کی صحت بلکل ٹھیک ہے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button