خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شیخ ہمدان نے دستاویزی فلم ‘ایوکن’ سے دبئی کے ایک فضائی منظرکا ویڈیو کلپ شیئر کردیا

خلیج اردو: دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اتوار کے روز اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پردبئی کے فضائی منظرپر مشتمل ایک وڈیو کلپ شیئر کی، جو شیخ ہمدان کی پوسٹ کے مطابق ‘Awaken’ نامی دستاویزی فلم کا ہے۔

اس کلپ کو پوسٹ ہونے کے پہلے دو گھنٹوں کے اندر انسٹاگرام پر 171,000 سے زیادہ ویووز ملے۔

شیخ ہمدان، @faz3، نے اپنے سوشل میڈیا چینلز پر اس کلپ کو شیئر کیا، جس میں دبئی کے مشہور مقامات جیسے پام جمیرہ، برج خلیفہ، شیخ زید روڈ اور بہت کچھ دکھایا گیا ہے۔


دبئی کے ولی عہد نے پوسٹ کا عنوان دیا: "# دبئی، وہ شہر جو کوئی حد نہیں جانتا۔ @awakenfilm کے مناظر۔

’اویکن‘ نامی فیچر فلم کے ہدایتکار ٹام لو ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button