متحدہ عرب امارات

شیخ ہمدان کی دبئی کے اوپر اسکائی ڈائیونگ کی ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے جمعہ کی سہ پہر دبئی کے اوپر اسکائی ڈائیونگ کی اہنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

شیخ ہمدان نے ایک مختصر بات چیت کی اور اپنے اسکائی گیئرز کو چیک کیا اور پھر چھلانگ لگائی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ہمدان سکائی ڈائیونگ دبئی کے دیگر ارکان کے ساتھ ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگا رہے ہیں۔

ویڈیو میں شیخ ہمدان کو کھلے آسمان میں آزادی اڑتے، گھومتے اور قلابازیاں کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ ہمدان اسکائی ڈائیونگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور زمین پر انکی پرسکون لینڈنگ بھی اس بات ثبوت ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو پر ایک گھنٹے میں 2 لاکھ 34 ہزار ویوز 2400 کمنٹ ہو چکے ہیں۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button