متحدہ عرب امارات

شیخ خلیفہ نے معاشی اور اقتصادی امور کیلئے نئے کونسل کی منظوری دیدی

خلیج اردو
28 دسمبر 2020
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے معاشی امور کیلئے سپریم کونسل برائے معاشی اور اقتصادی امور کے قیام کی منظوری کیلئے قانون جاری کر دیا۔ اس کونسل کی ذمہ داریوں میں سمندر پار امراتیوں کے معاشی امور ، اقتصادی امور اورقدرتی وسائل کے حوالے سے معاملات دیکھے گی۔

کونسل کے سربراہ شیخ خلیفہ اور وائس چیئرمین ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان ہوں گے جو متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر بھی ہیں۔

کونسل مزکورہ بالا امور کے حوالے سے معملات دیکھے گی۔

سپریم پٹرولیم کونسل کے ریگولیٹری اختیارات کو نئی کونسل کے ساتھ ضم کردیا جائے گا اور اس کے ممبران جب تک نیا بورڈ آف ڈائریکٹرز مقرر نہیں ہوتا ہے اس وقت تک وہ اے ڈی این سی او سی کے بورڈ ممبران کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

کونسل کا طریقہ کار یہ ہے کہ کارپوریٹ خودمختاری سے متعلقہ حکام کے بورڈ کو اپنی حکمت عملی تیار کرنے کی اجازت دیتا ہے جو کونسل کے ذریع منظوری دی جاسکتی ہے اور اپنے سالانہ منصوبوں کو ترقی ، منظوری اور اس پر عمل درآمد کرنے کی آزادی دیتی ہے۔ قانون کی منظوری کے بعد اطلاق فوری ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button