متحدہ عرب امارات

صدر شیخ خلیفہ کے انتقال پر ملک میں چھٹیوں اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے

خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد ملک کی وزارت برائے صدارتی امور نے ملک میں 40 روز کیلئے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ملک میں سرکاری اور نجی اداروں میں تین دنوں کی چھٹیوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

صدارتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام وفاقی اور مقامی حکومتی ادارے ، وزراء اور نجی ادارے اپنی سرگرمیاں اگلے تین دن یعنی چودہ مئی تک منسوخ کریں گے۔

کام کا آغاز سترہ مئی کو کیا جائے گا۔

سوگ کے دنوں میں ملک کا پرچم آدھا بلند کیا جائے گا۔شیخ خلیفہ بن زید النہیان آج بروز جمعہ 13 مئی کو 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button