متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ کی وفات پر شیخ محمد بن زاید النہیان کو دنیا بھر کے رہنماؤں کی جانب سے اظہار افسوس کی کال موصول

خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان کو کئی عالمی رہنماؤں کے فون کالز موصول ہوئے ہیں جس میں رہنماؤں نے عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان مرحوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے۔

شیخ محمد نے مراکش کے بادشاہ محمد ششم سے تعزیت وصول کی۔ ولی عہد، نائب وزیراعظم اور سعودی مملکت کے وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود؛ کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح؛ انڈونیشیا کے صدرجوکو ویدوڈو؛ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان؛ امریکی صدر جو بائیڈن اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے شیخ محمد سے اظہار تعزیت کی ہے۔

اظہار تعزیت کرنے والے سربراہان مملکت نے اس بڑے صدمے اور نقصان پر شیخ محمد، النہیان خاندان اور متحدہ عرب امارات کے عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے مرحوم رہنما کی خوبیوں، ان کے اچھے کاموں اور بڑے پیمانے پر اپنی قوم اور انسانیت کی خدمت میں ان کے عظیم کردار کو خراج پیش کیا ہے۔

ان ممالک نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے بہترین تعلقات اور مختلف شعبوں میں اہم شراکت داری کو جاری رکھنے اور مختلف شعبوں میں یو اے ای کے کردار کو اہم قرار دیا۔

شیخ محمد نے اظہار تعزیت کرنے والے سربراہان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے ملک کی ترقی اور لوگوں کی بہتر صحت کیلئے دعا کی۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ جمعہ 13 مئی کو 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی وفا وہ ایک اچھے سننے والے، شائستہ، فیاض اور اپنے لوگوں میں دلچسپی رکھنے اور اکثر سرکاری مشنز اور دیگر مواقع کے ذریعے براہ راست رابطے کے لیے رکھتے تھے۔ ان کی وفات پر ملک میں تین روزہ تعطیلات اور چالیس روز سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button