متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ کے انتقال کے بعد پاکستان نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے

خلیج اردو
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات کے افسوسناک خبر پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جمعہ سے اتوار تک تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوگ کے دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے شیخ خلیفہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک سچے دوست کو کھو دیا ہے۔ اللہ ان کی روح کو سکون عطا کرے۔

شیخ خلیفہ کی وفات پر جہاں متحدہ عرب امارات میں چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے وہاں سعودی عرب، بحرین، کویت، عمان، مصر اور لبنان نے بھی تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button