متحدہ عرب امارات

شیخ محمد بن زید نے بیجنگ اولپمپکس کی اوپننگ کی افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت

خلیج اردو
بیجنگ : ابوظبہی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے چین کے شہر بیجنگ میں ہونے والے 2022 سرمائی اولپمکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے۔

اس میگا ایونٹ کا افتتاح صدر ژی نے اپنے ہاتھوں سے کیا۔

یہ تقریب جو بیجنگ کے قومی اسٹیڈیم میں ہوئی ، اسے برڈ نیسٹ کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس میں دیگر ممالک کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

شیخ محمد بن زاید گزشتہ روز چین پہنچے تھے اور ان کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اور صدارتی امور کے وزیر شیخ منصور بن زاید النہیان بھی تھے۔

وفد میں شیخ خالد بن محمد بن زاید، ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور ابوظہبی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر، وزیر صنعت اور جدید ٹیکنالوجی ، ابوظہبی ایگزیکٹو افیئرز اتھارٹی کے چیئرمین خلدون خلیفہ المبارک اور چین میں متحدہ عرب امارات کے سفیر علی عبید الظہری شامل ہیں۔

رنگا رنگ تقریب میں شاندار نمائشیں ، میوزک اور آرٹس پروفارمنسز تھی جس نے چین کے مختلف رنگوں کو اجاگر کیا۔ دنیا بھر سے شرکت کرنے والے کھلاڑیوں نے اپنے ملک کے جھنڈے کے ساتھ انٹری دی۔

اولپمک کے جھنڈے کو لہرایا گیا جس کے بعد آتش بازی اور روشنیوں کی منفرد انداز میں پریزنٹیشن کی گئی۔ شیخ محمد بطن زید نے اس تقریب میں شرکت کو باعث مسرت قرار دیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button