متحدہ عرب امارات

شیخ محمد بن زاید سے یوراگوئے کے صدر کی ملاقات،دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات اور شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

خلیج اردو

ابوظہبی:ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے یوراگوئے کے صدر لوئیس لکالی پاؤ نے ملاقات کی۔یوراگوئے کے صدر دبئی ایکسپو 2020 میں اپنے ملک کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات کے دورے پر آئے ہیں۔شیخ محمد بن زاید اور یوراگوئے کے صدر کے مابین ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

دونوں سربراہان کے دوران ہونے والی ملاقات میں دبئی ایکسپو 2020 کی اہمیت اور کامیابی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔
شیخ محمد نے لاطینی امریکہ کے ممالک حصوصا یوراگوئے کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔یوراگوئے کے صدر نے بھی دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

 

شیخ محمد سے جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر میار ڈٹ نے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں شیخ محمد نے گذشتہ ماہ ہونے والے معاہدے کے بعد جنوبی سوڈان میں امن و استحکام کی امید کا اظہار کیا۔جنوبی سوڈان کے صدر نے ملکی ترقی کیلئے حمایت پر شیخ محمد کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button