متحدہ عرب امارات

وزیر اعظم عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہد شیخ بن زید النہیان کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ

 

خلیج اردو آن لائن:

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہد  اور یو اے ای فوج کے سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ ٹٰیلی فونک رابطہ۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر بات کی اور ان تعلقات کو مزید آگے بڑھانے پر غور کیا۔

مزید برآں، دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو تیز کرنے کے لیے بھی بات چیت کی۔

انہوں نے کورونا وائرس سے متعلق ہونے والی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اور دنیا کا مل کر اس وائرس سے نمٹنے کی ضرورت پر بات کی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button