متحدہ عرب امارات

شیخ محمد اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے درمیان ملاقات، علاقائی صورتحال اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاؤن پر بات چیت

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی فوج کے سربراہ اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد زید النہیان اپنے برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن کی 10 ڈاؤنگ اسٹریٹ پہنچ چکے ہیں۔

برطانیہ پہنچنے پر شیخ زید کا برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے یو اے ای اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تعلقات پر بات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعاؤن کو مزید بڑھانے کا طریقہ کار بھی زیر غور رہا۔

مزید برآں، شیخ محمد اور بورس جانسن نے دونوں ممالک کے باہمی دلچسپپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی بات چیت کی۔

بورس جانسن نے شیخ محمد کے دورہ برطانیہ کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ "یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی کے لیے مضبوط حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔”

اجلاس شروع ہوتے ہی شیخ محمد نے جانسن اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ بورس جانسن نے شیخ محمد کے احساسات پر انکی شکریہ ادا کیا۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button