خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شیخ محمد نے الیالیس 5 کے علاقے میں شہریوں کو 8,500 اراضی کے پلاٹ مختص کردئیے۔

خلیج اردو: دبئی کے حکمران، عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم نے اماراتی شہریوں کو فوری طور پر الیالیس 5 کے علاقے میں 8,500 اراضی کے پلاٹ الاٹ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ یہ پلاٹ 120 ملین مربع فٹ کے رقبے پر واقع ہیں۔

شیخ محمد کی جانب سے شروع کیے گئے قومی ہاؤسنگ پروگرام کے حصے کے طور پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ کو تیز کرنے کی ہدایات، متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی فلاح و بہبود اور خوشی کو یقینی بنانے کے لیے ان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

الیالیس 5 میں 10 کلومیٹر پر مشتمل سرسبز ایریا کو واکنگ اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے شامل کیا جائے گا۔ تفریحی مقامات اور دیگر سہولیات جو 20 منٹ کے اندر قابل رسائی ہیں جیسے گروسری اسٹورز، ایک جم اور ایک سائیکلنگ ٹریک، بھی 11 ملین مربع فٹ کے رقبے پر تعمیر کیا جائے گا۔

اراضی کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا پہلا مرحلہ 28 فروری سے شروع ہوگا۔ محمد بن راشد ہاؤسنگ اسٹیبلشمنٹ کی منظوری حاصل کرنے والے شہری زمینی پلاٹ حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ شہری دبئی ناؤ ایپ پر ’اماراتی‘ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ضروریات کے مطابق پلاٹ کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ ایک خاندان کے افراد کو ایک ہی محلے میں پلاٹ مختص کرنے کو ترجیح دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button