متحدہ عرب امارات

شیخ محمد نے مختلف تنظیموں کیلئے بورڈز آف ڈائریکٹر کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
یکم اگست 2021
دبئی : دبئی کے حکمران کی حیثیٹ سے شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مختلف تنظیموں کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے قیام کیلئے فرمان جاری کیے ہیں۔

نئے فرمان میں برٹس ینورسٹی دبئی ، دبئی کیرز ، دبئی وومن اسٹلشمنٹ اور وطنی الایمریٹس فاؤنڈیشن کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کا فیصلہ کرنا شامل ہے۔

شیخ احم د بن سعید المکتوم برٹش یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹی ہیں جبکہ یونیسٹی کے سربراہ وائس چیئرمین کے طور پر خدمات ادا کریں گے۔ دیگر ممبران میں حسین حسن مرزا الصیغ ، احمد بوٹی المحربی ، شیخ ہند علی راشد المعلی ، اور دبئی ہولڈنگ کے ہر ایک نمائندے دبئی اور شمالی امارات میں برٹش کونسل امارات این بی ڈی رولز رائس انٹرنیشنل لمیٹڈ ، برطانوی بزنس گروپ اور اٹکنز شامل ہیں۔

بورڈ آف ٹرسٹیز تین سالوں کیلئے کام کریں گے۔

دبئی کیئر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نگرانی ریم بنت ابراہیم آلہاشمی کو بنایا گیا ہے جبکہ طارق محمد الگرگ بطور وائس چیئرمین کام کریں گے۔ دیگر ممبران میں سمیع احمد القمزی ، عبداللہ محمد کرم اور سلطان محمد الشمسی۔ بورڈ تین سال کی قابل تجدید مدت کے لیے کام کرتا ہے۔ یہ حکمنامہ دبئی کیئرز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنظیم نو پر 2018 کے فرمان نمبر (4) کی جگہ لے لیتا ہے۔

اس کے علاوہ وبئی وومن اسٹبلشمنٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر مونا غانم آلماری اور ہالہ بدری نائب چیئرمین ہونگی،الوطنی ایمریت فاؤسنڈیشن کے بورڈ کے چیئرمین طارق محمد الموہیری ہونگی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button