متحدہ عرب امارات

شیخ محمد نے 2026 تک 290 بیلین درہم بجٹ کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
12 اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں 2022-2026 کیلئے بجٹ کی منظورفی دی گئی۔

ایکسپو تونتی ٹونتی میں ہونے والے جنرل بجٹ کمیٹی کے اجلاس میں بجٹ پیش کیا گیا تھا۔ یہ اجلاس بھی شیخ محمد کی زیر صدارت ہوا تھا۔

پچھلے ہفتے جنرل بجٹ کمیٹی کے اجلاس میں ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر صدارتی امور شیخ منصور بن زید النہیان ، محمد بن عبداللہ الگرگاوی وزیر برائے امور کابینہ ، محمد ہادی الحسینی وزیر مملکت برائے مالیاتی امور اور متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے گورنر خالد محمد بالاما نے بھی شرکت کی۔

اس کمیٹی اجلاس میں وزارت خزانہ کے بجٹ کے ترقیاتی طریقہ کار کو حالیہ اپ ڈیٹس کی روشنی میں پانچ سالہ وفاقی بجٹبارےتبادلہ خیال ہوا۔

اجلاس میں 2021 کے مالی سالکیلئے وفاقی حکومت کی اخراجات کی پالیسی اور اس سال کی تیسری سہ ماہی میں وفاقی اداروں کی آمدنی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے معاشی بحالی کی بڑھتی ہوئی رفتار کی روشنی میں قومی آمدنی کا بھی جائزہ لیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button