متحدہ عرب امارات

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی میں ایک بیمار نوجوان کی مدد کی

والد – جو لڑکے کا واحد ڈونر میچ ہے – کورونا وائرس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کے باہر پھنس گیا تھا, پریتوک کو ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہے لیکن ان کے ڈونر میچ والد بیرون ملک پھنسے ہوئے تھے اور اس کے والدین علاج کا متحمل نہیں ہوسکتے تھے۔

دبئی: شیخ محمد بن راشد المکتوم ، متحدہ عرب امارات کے نائب صد ر, وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران ، دبئی کالج کے ایک غیر معمولی 15 سالہ ہندوستانی طالب علم کی مدد کے لئے آئے جس کو فوری طور پر ڈائیلاسز اور گردے کی ٹرانسپلانٹ کی ضرورت تھی۔

پریتوک سنہاڈک کی گردوں کی بیماری 31 مئی کو اس مرحلے میں پہنچی جب انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ، لیکن ان کے والد بھاسکر سنہا جو ایک ہی خون کے قسم ہیں اور ممکنہ ڈونر ہوسکتے تھے وہ کورونہ وائرس کے باعث ملک سے باہر پھنسے ہوئے تھے۔

کنبے کی پریشانیوں میں اضافے کی حقیقت یہ تھی کہ، کورونا وائرس وبائی مرض نے ان کے متعلقہ کام اور کاروباری آمدنی کو بھی سخت نقصان پہنچایا تھا۔

والد بھاسکر ، جو تیل اور گیس کی محکمے میں بیرون ملک کام کر رہے تھے ، کو پریتویک کی حالت پر دھیان دینے کے لئے چھوڑنا پڑا ، اور دبئی میں والدہ اندرا دھڑ چودھری کی میڈیا کنسلٹنسی فرم سست ہوگئی جس کا مطلب تھا کہ نہ تو وہ پریتوک کا مستقل علاج برداشت کرسکتے تھے، جو لاکھوں میں تھا۔

تاہم ، نہ صرف بھاسکر کو متحدہ عرب امارات واپس جانے کی اجازت دی گئی ، بلکہ منگل کے روز پریتوک کو شیخ محمد کی طرف سے ایک خط موصول ہوا ، جس میں پھول اور ایک آٸ پیڈ تھا.

اس خط میں لکھا گیا تھا ، "میرے پیارے پریتوک کے لئے ، یہ آپ کا ایک چھوٹا سا تحفہ ہے جو کہ آپ کو یہ یاد دلانے کے لئے ہے کہ آپ یہاں گھر پر ہیں اور آپ محفوظ ہاتھوں میں ہیں ۔ میں خدا سے دعا کروں گا کہ وہ آپ کو اچھی صحت اور سلامتی میں رکھے… چھوٹے سپاہی ! مسکراتے رہیں۔ محمد بن راشد المکتوم”

پریتوک کی ماں اندرا نے گلف نیوز کو بتایا ، "ہم پریتوک کو کھو رہے تھے ، ہمارے دروازے بند ہو رہے تھے اور کورونا وائیرس کی صورتحال حالات کو خراب کررہی تھی ، یہ ایک تناؤ تھا ، لیکن پھر شیخ محمد فرشتہ کی حیثیت سے آئے اور یقینی بنایا کہ وہ اس معاملے کا خیال رکھے گے۔ میں اس میں شامل ہر ایک شخص کی بہت شکر گزار ہوں۔”

پریتوک ، جو دنیا میں 18 سال سے کم عمر کے ایک غیر معمولی ریاضی دان اور جو ورلڈ سائنس اسکالر ہیں نے کہا ، "میرے پاس الفاظ نہیں اور میں شیخ محمد بن راشد المکتوم کا دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے پتہ چل گیا ہے کہ وہ میری صحت کے تمام مرحلوں میں مدد کا ایک ستون رہے ہیں ، جو ایک اعزاز کی بات ہے۔ "ایک بار جب میں نے اپنا گردے کا ٹرانسپلانٹ کروا لیا تو ، زندگی کی یہ نئی لہر مجھے متحدہ عرب امارات کے سائنس ، ریاضی اور ٹکنالوجی کے شعبے میں اپنے قائدانہ کردار میں اضافے کا ایک اہم حصہ بننے میں مدد دے گی ، شاید متحدہ عرب امارات کے خلائی پروگرام کو مزید آگے بڑھا سکو ، یہ میرا خواب ہے۔”

پریتوِک کے والد بھاسکر نے کہا ، "مجھے لگتا ہے کہ اب میرا بیٹا بھی ان کی عظمت کی بدولت زندہ رہے گا۔ کورونا وائرس کے دوران کسی دوسرے ملک میں ملازمت چھوڑنا میرے اور میرے اہل خانہ کے لئے ایک بڑا خطرہ تھا لیکن اپنے بیٹے کی جان کی وجہ سے میں کسی اور بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ جب مجھے معلوم ہوا کہ پریتوِک کی نازک صحت کے بارے میں شیخ محمد بن راشد المکتوم کو پتہ چل گیا ہے تو مجھے یقین تھا کہ وہ میرے بیٹے کو مرنے نہیں دیں گے۔ان کے پاس بہت کچھ ہے اور انھوں نے یہ یقینی بنایا ہے کہ پریتوک کو بہترین طبی علاج ملے۔

"میں اس مشکل وقت میں ان کی فراخدلی کے لئے ہمیشہ کے لئے ان کا مقروض رہوں گا۔ میں اب سب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ دعاکریں کہ میرا گردہ پریتویک سے میل کھائے اور اسے کسی اور ڈونر کا انتظار کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔

پریتوِک کی والدہ نے وضاحت کی کہ اگر کورونا وائرس پابندیوں کی وجہ سے بھاسکر کو ملک میں واپس جانے کی اجازت نہیں دی گئی تو پریتوک کو ممکنہ طور پر مہینوں تک کسی اور ڈونرکا انتظار کرنا پڑتا ، جبکہ اب وہ اپنے والد سے ڈونر میچ کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

 

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button