متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں 100 جوڑوں کی شادی کی وریچوئل تقریب، شیخ محمد کی شرکت

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوئی  سب سے انوکھی شادی جس میں 100 جوڑوں نے وریچوئلی (یعنی آن لائن) شرکت کی۔ اور ان 100 جوڑوں پر مشتمل شادی کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دبئی کے حکمران او متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے نئے جوڑوں کو مبارک باد بھی دی۔

100 جوڑوں کی شادی 5 مختلف شادی ہالوں میں منعقد کی گئی تھی جنہیں وریچوئلی ایک دوسرے کے ساتھ کنیکٹ کیا گیا تھا۔

اور ان تمام شادی ہالوں میں سماجی فاصلے کو پر عمل در آمد کو یقینی بنایا گیا تھا۔

شیخ محمد نے شادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "شادیوں میں سادگی کو اپنانے سے اسکی برکت میں اضافہ ہوتا۔ اور میں امید کرتا ہوں ان معاملات میں ہمیشہ سادگی اور آسانی کو اپنایا جائے گا”۔

ایک ساتھ 100 جوڑوں کی شادی کی اس بڑی تقریب کے انعقاد کا مقصد امارتی باشندوں کو یہ پیغام دینا تھا کہ شادی پر بہت زیادہ اخراجات کیے بغیر یہ کام سادگی سے بھی کر سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی ویزر حیسہ بنت عیسیٰ بہومید کا کہنا تھا کہ یو اے ای 1998 سے ابت شادی کی ایسی 195 بڑی تقریبات منعقد کر چکا ہے۔  جس سے ان شادیوں سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار ہوچکی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ انکی وزارت بڑے پیمانے پر شادیوں کے لیے درخواستیں اپنی ویب سائٹ  www.mocd.gov.ae پر وصول کرتی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button