متحدہ عرب امارات

شیخ محمد نے دبئی کا مستقبل سنوارنے کیلئے دبئی کونسل کی بنیاد رکھ دی

خلیج اردو 12 دسمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ہفتے کے روز ایک قانون جاری کیا ہے جہاں وہ دبئی کونسل کے قیام کی منظوری دے گئے ہیں۔ کونسل کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ علاقائی اور عالمی سطح پر دبئی کے لیڈرشپ اور مسابقت کو قائم رکھے۔

شیخ محمد نے اس بات پر زور دیا کہ دبئی کی حکومت عالمی ترقی اور گروتھ کی یہ رفتار قائم رکھتے ہوئے اسے مزید تیز کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اپنی ترقی کے ڈرائیو کو منیج کرنے کیلئے متنوع لائحہ عمل موجود ہے۔

دبئی کونسل کے پاس ایک قانونی پروفائل اور قانونی صلاحیت ہوگی جو اس کے مقاصد کے حصول کو یقینی بنانے والے کاموں اور طرز عمل کو انجام دینے کیلئے درکار ہے۔

کونسل کی صدارت دبئی کے حکمران خود کریں گے۔ دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم اور دبئی کے نائب حکمران اور یو اے ای کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم کونسل کے نائب ہوں گے۔

کونسل کے ارکین میں شیخ احمد بن سعید المکتوم، شیخ احمد بن محمد بن راشد المکتوم، شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشد آل مکتوم، محمد عبداللہ الگرگاوی، مطر محمد الطائر، لیفٹیننٹ جنرل طلال حمید بیلہول، ، محمد البستی، سعید محمد الطائر، اور لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری شامل ہوں گے۔

نئے قانون کے مطابق ایک کمشنر جنرل کو ترقیاتی ٹریک کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی جائے گی جس میں کئی ادارے شامل ہوں گے۔ ان کا تقرر چیئرمین کے فیصلے سے کیا جائے گا۔

ایگزیکٹو آفس جنرل سیکرٹریٹ کے فرائض بشمول انتظامی اور تکنیکی مدد، فیصلوں اور سفارشات کی تیاری، تحقیق کرنے کو سنبھالے، کونسل کو ضروری مدد فراہم کرنے اور اس کے فرائض کی انجام دہی میں اس کی مدد کرے گا۔

ایگزیکٹیو آفس کا چیئرمین دبئی کونسل کے سیکرٹری جنرل کے فرائض سنبھالے گا ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button