متحدہ عرب امارات

شیخ محمد نے دبئی سول ایوی ایشن کے لیے نئے قوانین کا اعلان کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

یو اے ای کی نائب صدر و وزیر اعظم شیخ  محمد بن راشد المکتوم نے ہفتے کے روز دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی متعلق 2020 کا قانون نمبر 11 جاری کردیا۔

یہ قانون دبئی سول ایوی ایشن سمیت جہازوں اور ایئرپورٹس سے متعلق تمام بزنسز پر لاگو ہوگا۔

مزید برآں، دبئی میں ایئر نیوی گیشن، ایوی ایشن سے متعلق سرگرمیاں، ایئر کنٹرول، ایئرکارگو، اور غباروں سے متعلق سرگرمیاں اس نئے قانون کے تحت سرانجام دی جائیں گیں۔

اس نئے قانون کا مقصد دبئی کو ایوی ایشن کے کاروبار میں ایک دلکش مقام کے طور پر اجاگر کرنا اور اس کے علاوہ اس سیکٹر میں سیفٹی، سیکیورٹی اور استحکام کو بڑھانا ہے۔

لاء نمبر 11 کہتا ہے کہ دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی دبئی میں معمول کی ایوی ایشن پالیسیز طے کرے گی اور سول ایوی ایشن سے متعلق تمام سرگرمیاں وفاقی قوانین اور بین الاقوامی سمجھوتوں کے تحت سر انجام دے گا۔

اس کے علاوہ دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی (ڈی سی اے اے) ایوی ایشن سے متعلق قوانین پیش کرے گی اور مقامی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے منعقد کی جانے والی کوالٹی کنٹرول سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لے گی۔

مزید برآں، نئے قانون کے مطابق ڈی سی اے اے دبئی ایئرپورٹس سے آپریٹ کرنے کے لیے سمجھوتے طے کر سکتی ہے۔

اس کے علاوہ ڈی سی اے اے کو اجازت دی گئی ہے وہ فضائی کمپنیوں اور ڈی سی اے اے کے لائسنس کے حامل افراد یا کمپنیوں کو دبئی سے پروازیں چلانے کی اجازت دے سکتی ہے۔

اور ڈی سی اے اے کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ یقینی بنائیں کہ دبئی سے پروازیں اڑانے والی ایئر لائنز بین الاقوامی اور مقامی قوانین پر عمل کر رہی ہیں۔

مزید برآں، نئے قانون کے مطابق ڈی سی اے اے کے ڈئریکٹر جنرل تعیناتی دبئی کے حکمران کے فرمان سے ہوگی۔

یاد رہے کہ یہ قانون سراکاری گزٹ میں شائع ہونے کے دن سے ملک میں نافذ ہو جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button