متحدہ عرب امارات

زخمی پرندے کی جان بچانے پر شیخ محمد کی ایک صحافی اور دبئی بلدیہ کی تعریف

خلیج اردو آن لائن:

ایک صحافی کی جانب سے ایک  زخمی پرندے کے حوالے بروقت مطلع کرنے اور اس اطلاع پر دبئی بلدیہ کے طرف سے بروقت کاروائی کر کے پرندے کو ریسکیو کرنے کے واقع کی شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے تعریف کی گئی ہے۔

اس واقع کے حوالے سے صحافی اور دبئی بلدیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شیخ محمد نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھاکہ "آپ کی خوبصورت کہانی کا شکریہ، دبئی بلدیہ کا شکریہ۔۔۔ ہم خدا سے اس پیارے ملک کے لیے مسلسل رحمت کی درخواست کرتے ہیں”۔

انہوں نے مزید لکھا کہ "بغیر اقدار کے تہذیب کوئی معنی نہیں رکھتی۔۔۔وہ بھی ایسی اقدار جو انسانیت کو ترجیح دیتی ہوں”۔

انہوں نے یہ ٹوئیٹ ایک عرب صحافی کے سوشل میڈیا پر ایک پرندے کے زخمی ہونے کے حوالے سے ٹوئیٹ کے رد عمل میں کیا تھا۔

عربی میڈیا کے ایک صحافی رولا الخاطب نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا "میں ساحل پر چہل قدمی کر رہا تھا جب میں نے وہاں ایک زخمی پرندے کو دیکھا جو اپنا جسم اوپر نہیں اٹھا پا رہا تھا۔ جس کے بعد میں دبئی بلدیہ کو اطلاع دی۔ جس دبئی بلدیہ نے مجھے زخمی پرندے کی تصویر اور لوکیشن انہیں واٹس ایپ کرنے کہا۔ میری اطلاع کے تقریبا آدھے گھنٹے بعد انہوں نے مجھے پرندے کی تصویر بھیجی۔ بلدیہ نے پرندے کو ریسکیو کر کے اسے طبی امداد فراہم کر دی تھی۔۔۔خدا یو اے ای اور اس کے رہائشیوں کی حفاظت کرے”۔

انکا مزید کہنا تھا کہ جہاں ایک پرندے کی اتنی قدر ہو وہاں آپ انسانی قدر کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ کرپشن اور تنازعات میں گھرے ممالک اس سے کچھ سیکھیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button