متحدہ عرب امارات

شیخ محمد کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ٹیلی فون کال ، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

خلیج اردو
31 اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کو آج سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلی فون کال کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد نے شیخ محمد کا شکریہ ادا کیا اور سعودی عرب کی جانب سے ایکسپو 2030 کی میزبانی سے متعلق ارادوں کے تعاون کا خیرمقدم کیا۔

محمد بن سلمان نے دبئی کے حکمران کو ایکسپو ٹونٹی ٹونٹی دبئی کے کامیاب انعقاد پر ان کو مبارک باد دی اور کہا اس سے یو اے ای کی ترقی اور خوشحالی کی عکاس ہے۔

سعودی عرب نے ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کیلئے ریاض کے ارادے کا اعلان بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز (بی آئی ای)، ورلڈ ایکسپو کے انتظام کا ارادہ کیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ریاض میں ایکسپو 2030 سعودی عرب کے معاشی اصلاحات کے پروگرام کے اختتام کے ساتھ موافق ہوگا جسے ویژن 2030 کہا جاتا ہے اور مملکت کو اس پروگرام سے سبق بانٹنے کا موقع ملے گا۔

شیخ محمد نے 2030 میں ریاض میں عالمی میلے کی میزبانی کیلئے سعودی عرب کی حمایت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ہم اپنے بھائیوں کو اس علم اور تجربے تک رسائی دیں گے جو ہم نے ایکسپو کی تیاری کے سات سال کے دوران حاصل کیا ہے۔

شیخ محمد نے 2030 میں ریاض میں عالمی سطح کے میلے کی انعقاد کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ ہم اپنے بھائیوں کو اس علم اور تجربے تک رسائی دیں گے جو ہم نے ایکسپو کی تیاری کے سات سالوں میں حاصل کیا تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button