خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شیخ محمد کا آرٹ دبئی کا دورہ۔

خلیج اردو: عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران نے جمعرات کو آرٹ دبئی کے 16ویں ایڈیشن کا دورہ کیا، جو 1 سے 5 مارچ تک مدینۃ جمیرہ میں منعقد ہو رہا ہے۔

اپنے دورے کے دوران، دبئی کے حکمران نے ایک ایسا ماحول بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کو اجاگر کیا جو تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیتا ہے اور پوری دنیا کے فنکارانہ ہنر کو نمو پانے کے لیے سپورٹ کرتا ہے۔

آرٹ میلہ دبئی آرٹ سیزن کے اہم پروگراموں میں سے ایک ہے، یہ سالانہ فنکارانہ جشن دبئی کلچر کے ذریعے فروری اور مارچ میں منعقد کیا جاتا ہے۔

دورے کے دوران، شیخ محمد کو نمائش کے ذریعے دبئی کو ثقافتی اور فنکارانہ مرکز کے طور پر سامنے لانے میں اہم کردار نبھانے بارے بریفنگ دی گئی۔

انہیں اس سال کے وسیع پروگرام کے بارے میں بھی بتایا گیا، جس میں متعدد ورکشاپس، 50 سے زائد مذاکرے اور متنوع تعلیمی پروگرام شامل ہیں۔

اس سال نمائش کی جھلکیوں میں گلوبل آرٹ فورم، کرسٹیز آرٹ + ٹیک سمٹ کا پہلا مشرق وسطیٰ ایڈیشن، اور آرٹ بزنس کانفرنس کے تعاون سے ایک نیا ایونٹ شامل ہے۔

دبئی انٹرنیشنل فنانشل سنٹر کے گورنر عیسیٰ کاظم، آرٹ دبئی کے منتظمین اور دبئی کلچر اینڈ آرٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ہالا بدری سمیت کئی اعلیٰ حکام بھی اس دورے کے دوران شیخ محمد کے ہمراہ تھے۔

آرٹ دبئی میں 40 سے زیادہ ممالک کی گیلریوں کو چار اہم حصوں میں شامل کیا گیا ہے: کنٹمپوریری، ماڈرن، بووابہ (جس کا عربی معنی گیٹ وے ہے)، اور آرٹ دبئی ڈیجیٹل، جسمیں 24 دبئی بیسڈ گیلریاں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button