خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شیخ محمد متحدہ عرب امارات کو ٹیکنالوجی کا عالمی رہنما بنائیں گے: آسٹریلوی گورنرجنرل

خلیج اردو: آسٹریلیا کے گورنر جنرل ڈیوڈ ہرلے نے کہا ہے کہ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان متحدہ عرب امارات کو ٹیکنالوجی کے شعبہ کا عالمی رہنما بنائیں گے اور یہ کہ آسٹریلیا اس ترقی کالازمی حصہ ہوگا۔ امارات نیوز ایجنسی وام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کےخیال میں سب سے اہم چیز جو ہم عزت مآب شیخ محمد کے دور صدارت میں دیکھیں گے وہ یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات معدنی ایندھن پر انحصار سے مختلف ٹیکنالوجیز کی پوری رینج کی طرف بڑھ رہا ہے۔

میرے خیال میں وہ اس خطے اور عالمی سطح پر ایک ٹیکنالوجی لیڈر بننا چاہتے ہیں اور متحدہ عرب امارات کا ایک ایسا طویل المدتی پائیدار مستقبل بنانا چاہتے ہیں جس کاانحصار معدنی ایندھن پر نہ ہو۔
ابوظہبی میں آسٹریلوی سفیر کی رہائش گاہ پر وام کو دئے گئے خصوصی انٹرویو میں، ہرلے نے مزید کہا کہ عزت مآب شیخ محمد کی جانب سے اب تک حاصل کی گئی کامیابیاں بڑھنے کے ساتھ وسیع ہوتی جا رہی ہیں اور آسٹریلیا اس ترقی کا لازمی حصہ ہوگا۔ میرے خیال میں، اس کا دونوں ممالک کو بہت فائدہ ہو گا۔

آسٹریلیا کے گورنر جنرل عزت مآب شیخ محمد سے ملاقات کے لیے ابوظہبی میں تھے، انہوں نے متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب ہونے پر عزت مآب کو مبارکباد دی اور شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ آسٹریلیا کے گورنر جنرل ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے نمائندے ہیں۔

عملی طور پر، وہ آسٹریلیا کے سربراہ مملکت ہیں اور وہ آئینی اور رسمی فرائض انجام دیتے ہیں۔ گورنر جنرل آسٹریلوی ڈیفنس فورس کے کمانڈر انچیف بھی ہیں۔

گورنر جنرل نے کہا کہ وہ بہت سے مواقع پر عزت مآب شیخ محمد بن زاید سے ملے ہیں اور انہوں نے عزت مآب کو بہت غور و فکرکی حامل پرسکون شخصیت پایا ہے ۔
ان کے سوالات ہمیشہ اچھی طرح سے سوچے سمجھے اور موضوع کے عین مطابق ہوتے ہیں۔ ہرلے نے کہا کہ ابراہیمی معاہدے [اسرائیل کے ساتھ معمول کے سفارتی تعلقات کا معاہدہ] گہری سمجھ بوجھ اور حکمت کااظہار ہے کہ دنیا کس طرح بدل رہی ہے اور اس بدلتی ہوئی دنیا میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ شیخ محمدکا قائدانہ کردار ہے.

انہوں نے شیخ خلیفہ کو عظیم بصیرت کی حامل شخصیت کی حیثیت سے یاد کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے انہوں نے اپنی زندگی میں ملکی ترقی کی رہنمائی کی یہ اس بصیرت کا واضح ثبوت ہے۔میرے خیال میں شیخ خلیفہ تبدیلی سازتھے۔

شیخ زاید نے متحدہ عرب امارات کی بنیاد رکھی اور شیخ خلیفہ نے اس بنیاد پر اسے تعمیر کیا، متحدہ عرب امارات کو دنیا کے لیے کھولا اور اپنے ملک کے موقف کو بین الاقوامی حیثیت اورمقام دیا۔

اس لیے میں یہ سمجھتا ہوں کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے لیے ایک زبردست پلیٹ فارم بنایا ہے جس پر آج وہ کھڑا ہے۔

ہرلے نے کہا کہ دونوں ممالک جدید ٹیکنالوجی میں مل کر کام کر سکتے ہیں۔ بہت سارے شعبے ہیں، خاص طور پر خلائی ٹیکنالوجی اور قابل تجدید ذرائع ایسی صنعتیں جو ترقی کر رہی ہیں اور ہمارے اس خطے میں ایک جیسی خواہشات اور مشترکہ عزائم ہیں، ہمارے پاس ایک جیسی ٹیکنالوجیز ہیں۔

لہذا، بہت سے شعبے ہیں جن میں ہم ایک دوسرے کی مدد کے لیے تعاون کر سکتے ہیں۔ گورنر جنرل نے کہا کہ ویسٹ ٹو انرجی کمپلیکس تیار کرنا تعاون کا ایک ممکنہ شعبہ ہے اور اس طرح کے منصوبے دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان شراکت داری کے تحت آسٹریلیا میں قائم کیے جائیں گے۔

وام کی اس سے پہلے کی ایک رپورٹ کے کے مطابق ابوظہبی کی قابل تجدید توانائی کمپنی مصدر اور ٹرائب انفراسٹرکچر گروپ نے پورے آسٹریلیا میں فضلہ سے توانائی (ای ایف ڈبلیو) منصوبوں کے قیام کے لیے جوائنٹ وینچر کا اعلان کیااس کے ساتھ ساتھ ان منصوبوں کی ڈلیوری اور منیجمنٹ میں تعاون کیا جائےگا۔

ممتاز کیریئر:
گورنر جنرل بننے سے پہلے ڈیوڈ ہرلے ڈیفنس فورس میں ممتاز عہدے پر تھے۔ بعد ازاں انہوں نے اکتوبر 2014 سے مئی 2019 تک نیو ساؤتھ ویلز کے 38ویں گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button