متحدہ عرب اماراتخلیجی خبریں

شیخ محمد کا دبئی ایئرشو کے نمائش کا دورہ ، نائب صدر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی

خلیج اردو
15نومبر 2021
شارجہ : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پیر کو دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کے ہمراہ دبئی ایئر شو کی نمائش کا دورہ کیا۔

شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم ، محمد بن احمد البواردی، وزیر مملکت برائے دفاعی امور اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل حماد محمد تھانی الرمیتھی بھی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

شیخ محمد نے اپنے دورے کا آغاز روس کے فیفتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارے سخوئی ایس یو 75 کا نظارہ کرکے کیا۔ اس کے بعد وہ ایئربس پویلین گئے جہاں انہیں کمپنی کے نئے طیارے اور خدمات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ دبئی کے حکمران نے بوئنگ کے ایکس7779 وائیڈ باڈی طیارے کا بھی دیکھا۔

انہوں نے ایمریٹس کے فو کلاس کنفیگرڈ اے 380 کے ڈسپلے کا بھی دورہ کیا جس میں ایئر لائن کا حال ہی میں متعارف کرایا گیا پریمیم اکانومی کلاس کیبن شامل ہے۔ اس کے علاوہ تمام کیبنز کے اندرونی حصے کو بہتر بنایا گیا ہے۔

شیخ محمد نے سٹراٹا منفکچرنگ اسٹینڈ کا دورہ کیا جو موبادلہ کی ملکیت کی ایک مقامی کمپنی ہے۔ وہ یو اے ای کے گروپ ای ڈی جی اے کے اسٹینڈ بھی گئے۔

یہ کمپنی دنیا میں دفاعی حل دینے سے متعلق ٹاپ پچیس ملٹری سپلائیرز میں سے ایک ہے۔ دبئی کے حکمران نے اعلیٰ شخصیات کے ساتھ دبئی ایئر شو میں ایروبیٹک ڈسپلے میں بھی شرکت کی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button