متحدہ عرب امارات

انسانیت ایک تاریخی راہداری میں ہے جہاں مستقبل میں اسے ٹیکنالوجی کے بغیر اپنا وجود قائم رکھنا مشکل ہوگا، شیخ محمد کا گائٹکس کا دورہ

خلیج اردو

دبئی:  اس وقت دنیا بھر کی نظریں دبئی پر ہیں جہاں دنیا کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی میلا گلوبل گائٹکس 2022 رونما ہورہا ہے۔ ٹیک ایونٹ نے دبئی کو ٹیکنالوجی کے عالمی نقشے پر رکھ دیا ہے اور ٹیکنالوجی کو امارات کی ترجیحات میں سرفہرست رکھا ہے۔

 

اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ،وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ انسانیت ایک تاریخی ٹرانزٹ یا راہداری میں کھڑی ہے جہاں مستقبل ٹیکنالوجی کے زیر انتظام اور تابع ہوگا۔

 

شیخ محمد نے آج دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائش گائٹکس گلوبل 2022 کے دورے کے بعد ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ آج میں نے دنیا کی سب بڑی ٹیکنالوجی کی نمائشن گائٹکس گلوبل 2022 کا دورہ کیا جس میں 90 ممالک کی 5,000 سے زیادہ کمپنیاں شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  شرکت کرنے والی عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا ایک فوری دورہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ انسانیت ایک تاریخی ٹرانزٹ مرحلے میں ہے جو مستقبل کی حکومت کی طرف گامزن ہے۔ نائب صدر نے کہا کہ معیشت علم سے چلتی ہے اور سرمایہ ڈیٹا میں ہے۔

 

شیخ محمد مائیکروسافٹ اسٹینڈ میں عملی طور پر دبئی کے مختلف پرکشش مقامات گئے۔ انہیں فنٹیک، ریٹیل، تعلیم، سائبرسیکیوریٹی، توانائی، افادیت، اور سمارٹ شہروں کے لیے مختلف ٹیکنالوجیز اور حل کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جو مائیکروسافٹ اور اس کے شراکت داروں نے مشترکہ طور پر تیار کیے تھے۔

 

شیخ محمد نے ہولولینس ٹو ڈیوائس کے ذریعے دبئی کے مختلف پرکشش مقامات کو بھی دیکھا جو مائیکروسافٹ اور کاگول کے درمیان شراکت داری سے بنایا گیا ہے۔ یہ ڈیوائس سیاحوں کے لیے ایک منفرد تجربہ تخلیق کرنے کے لیے جدید میٹاورس ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتی ہے جس سے سیاحوں کو مائیکروسافٹ اے آئی کی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے دبئی کا عملی طور پر تجربہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button