متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : اے ٹی ایم ، شیخ محمد کی جانب سے سیاحوں کے نام خصوصی پیغام جاری

خلیج اردو
16 مئی 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے دنیا بھر کے شہریوں کیلئے دبئی میں خوش آمدید کا پیغام دیا گیا ہے۔ اتوار کو 2021 کا سب سے بڑا عرب ٹریول مارکیٹ اے ٹی ایم شروع ہوگا۔

اس مارکیٹ میں 62 ممالک حصہ لے رہے ہیں جو کورنا وائرس کے بعد اپنی نوعیت کی واحد مارکیٹ ہے۔

اپنے ٹویٹ میں شیخ محمد نے کہا ہے کہ ہم دبئی میں ہر کسی کو خوش آمدید کہتے ہیں جہاں ورلڈ ٹوورزم کا آغاز ہوا ہے۔ ہم انسانوں پر آئے ایک انتہائی برے وقت کے بعد ایک امید پیدا ہوئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد ، صدر دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی ، چیئرمین اینڈ چیف ایگزیکٹیو آف ایمریٹس ایئرلائن اور دبئی ورلڈ کے چیئرمین نے باضابطہ طور پر ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں منعقدہ اے ٹی ایم کے اٹھائیسویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔

16 سے 19 مئی تک جاری رہنے والے اس فیسٹول میں متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب ، اٹلی ، جرمنی ، قبرص ، مصر ، انڈونیشیا ، ملائیشیا ، جنوبی کوریا ، مالدیپ ، فلپائن ، تھائی لینڈ ، میکسیکو سمیت 62 ممالک کے 1،300 نمائشی شامل ہونگے۔

اے ٹی ایم 2021 کا شو دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے نو ہالوں میں پھیلا ہوا ہے۔ موجودہ صورت حال کی وجہ سے پابندیوں اور سماجی دوری کے اصولوں کے مطابق کسی بھی وقت ہالوں میں زیادہ سے زیادہ 11،000 افراد ہوں گے۔

شو کا تھیم ہے ، سیاحت اور ثقافت کیلئے ایک نئی صبح۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button