متحدہ عرب امارات

شیخ محمد کے فن کا مجموعہ اتحاد عجائب گھر میں سجایا جائے گا

خلیج اردو
25 اکتوبر 2021
دبئی : دبئی کولیکشن نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے پہلے فزیکل نمائش میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے فنی مجموعے کا کچھ حصہ دیکھائیں گے۔

ڈاکٹر ندا شاباؤٹ کی طرف سے تیار کردہ نمائش جس کا نام ہے جب تصاویر بولتی ہیں جو دبئی کلیکشن کی جھلکیاں پر مشتمل ہے اور 6 نومبر کو اتحاد میوزیم میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔ اس میں خطے بھر سے جدید اور عصری آرٹ کا انتخاب پیش کیا جائے گا۔

یہ فن کی نمائش عرب جدیدیت کے تاریخی سروے کا سراغ لگائے گی۔ عصری رجحانات میں اس کی ترقی اور عرب دنیا کے فن کی تاریخ کو دستاویزی بنانے میں خلیجی خطے کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔

اس اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشد آل مکتوم ، دبئی کلچر اینڈ آرٹس اتھارٹی کی چیئرپرسن اور دبئی کلیکشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی چیئر نے کہا کہ جب امیجز اسپیک ( تصویریں بولتیں ہیں ) کا افتتاح دبئی کلیکشن کے راستے میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔ یہ دبئی میں تصور کردہ ایک جدید اقدام کی حقیقت کو پیش کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نمائش ہمارے سرپرستوں کے اعتماد اور اس منصوبے کے عزائم پر یقین کے بغیر نہیں ہوسکتا تھا جو امارات میں فن کو متحدہ عرب امارات اور بیرون ملک عوامی اور عوامی مقامات پر لانے کی کوشش کرتا ہے۔ سرپرستوں کو مقامی طور پر مقیم فنکاروں سے جوڑیں اور اجتماعی طور پر دبئی کا آرٹ کلیکشن بنائیں جو اس کے ثقافتی شعبے کی حمایت کرتا ہے۔

شیخہ لطیفہ نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی پہلی نمائش ون ایمجیز سپیک میں شیخ محمد کے مجموعے سے آرٹ ورکس شامل ہونے پر خوشی ہے۔ دبئی کلیکشن کی پہلی فریکل نمائش میں ہائز ہائینس کا مجموعہ نمایاں ہونا دبئی میں تخلیقی شعبے کی ترقی کیلئے ان کی حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔ نمائش 20 ویں صدی کے عرب آرٹ کی ایک بھرپور داستان پیش کرے گی جو اس فنکارانہ دور کی دستاویزات میں خلیج کے کردار کو بھی اجاگر کرے گی۔ ہم نومبر میں اتحاد میوزیم میں اپنی افتتاحی نمائش میں عوام کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔

نمائش کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے ون امیجز اسپیک کی کیوریٹر ڈاکٹر ندا شاباؤٹ نے مزید کہا کہ خطے سے جدید اور عصری آرٹ کا تاریخی سروے بنانے کے مقصد کے ساتھ امیجز اسپیک کچھ انتہائی بااثر اور ترقی پسند فنکاروں کو پیش کرے گی جنہوں نے خطے میں جدید تحریکوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا اور اپنے وقت کی سماجی و ثقافتی حرکیات پر روشنی ڈالی۔

20 ویں صدی میں بڑی تبدیلیاں دیکھی گئیں جس کے نتیجے میں عرب دنیا کے مختلف ممالک کی بنیاد پڑی ۔نوآبادیات اور آزادی کی جدوجہد کے بعد قومی شناخت اور آئیکنوگرافی بنانے میں ان فنکاروں نے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے قومی شعور کی تعمیر میں مزید مدد کی۔

امیجیز اسپیک ہائیلائیٹ دبئی کلیکشن سے نومبر چھ کو اتحاد میوزیم میں کھلے گے۔ میوزیم روزانہ صبح دس بجے سے شام اٹھ بجے تک کھلا رہے گا۔ ٹکٹ میں نمائش کیلئے داخلہ بھی موجود ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button