متحدہ عرب امارات

شیخ محمد بن زاید کا ستراتا کمپنی کا دورہ اور بھرپور اظہار ستائش

ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کی کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان نے تصدیق کی ہے کہ صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان کی قیادت میں متحدہ عرب امارات ہوابازی صنعت کے شعبے میں علاقائی اور عالمی مرکز بننے کی پوزیشن کو مستحکم کررہا ہے –

نبراس العین ایروسپیس پارک میں ایرو سٹرکچر تیار کرنے کے پلانٹ ، ستراتا مینوفکچرنگ کے دورے کے موقع پر عزت مآب نے کہا کہ یہ کمپنی ملک کی ہوابازی اور اس کی مینوفکچرنگ کی حکمت عملی میں ایک لازمی عنصر کی حیثیت رکھتی ہے ۔

اس دورے میں انہوں نے یہ بات بھی نوٹ کی کہ ستراتا نے ملک و قوم کی جانب سے انسداد کووڈ 19 کی جدوجہد میں دیگر اماراتی کمپنیوں کے شانہ بشانہ معاون کردار بھی ادا کیا ہے اور اس کی پرعزم حکمت عملی موجودہ دور کے چیلنجز سے عہدہ برآ ہونے کی حامل ہے –
انہوں نے ستراتا کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جہاں انہیں کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی مصنوعات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ۔ عزت مآب کو وہاں زیر استعمال مختلف قسم کی ٹیکنالوجیز اور تخلیقی اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا اور یہ تمام تر پیشرفت چوتھے صنعتی انقلات کے تقاضوں کے مطابق جاری ہے جبکہ حال ہی میں اس میں این 95 ریسپیریٹر کی تیاری کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے –
عزت مآب کے اس دورے میں ستراتا کے 2009 سے شروع ہونے والے سفر پر روشنی ڈالی گئی جبکہ گزشتہ سال جولائی میں اس کے توسیعی منصوبہ ‘ ستراتا پلس ‘ کے خدو خال بھی بیان کیئے گئے جوکہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر کے ورٹیکل فنز کی تیاری سے متعلق ہے ۔

شیخ محمد کو بڑے عالمی طیارہ ساز اداروں کو ستراتا کی سپلائز سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جبکہ وہاں جدید ترین معیار کی اشیاء بنائے جانے اور ایئربس اے 330 کے گلاس فائبر فلیپ ٹریک فیئرنگز کی تیاری سے متعلق بھی انہیں بتایا گیا ۔

انہیں ایئربس کے دیگر مختلف ماڈلز کیلئے یہاں تیار کیئے جانے والے مختلف حصوں سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ پیلاٹس پی سی 24 بزنس جیٹ کے مختلف حصوص کی تیاری سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا –

ستراتا میں سب سے جدید اور سب سے بڑے پارٹ مینوفکچرنگ سے بھی انہیں آگاہ کیا گیا جو کہ بوئنگ 787 ڈریم لائینر کی ورٹیل فن اسمبلی سے متعلق ہے ۔ عزت مآب کا آٹومیٹڈ ڈرلنگ بوٹ ، انوویٹو موبائل یونٹ جیسی تخلیقی ٹیکنالوجیز کے بارے میں تفصیلات بتائی گئیں جوکہ حالیہ عالمی وباء کے حالات کی وجہ سے اہمیت کی حامل ہوگئی ہیں ۔

انہیں بیلجیئم کی کمپنی کے اشتراک سے تیار کی جانے والی ستراتا سولوے ایڈوانسڈ میٹیریلز فیکٹری العین کے آرکیٹیکچرل ڈھانچے کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں جس کے نتیجے میں ستراتا کمپنی مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے خطے میں اپنی نوعیت کی پہلی کمپنی بن گئی ہے –

عزت مآب نے این 95 ریسپیریٹر کی تیاری میں مصروف ٹیم کے ارکان سے ملاقات کی اور وائرس وباء کی روک تھام کیلئے حفاظتی کٹس جیسی اشیاء کی تیاری کے نئے عمل کو بھی دیکھا – انہوں نے کہا کہ ملک کی ہوابازی صنعت نے بہت قابل قدر رفتار سے ترقی کی ہے اور وہ ملکی معیشت کے انجنز میں شامل ہوچکی ہے ، اس شعبے میں ستراتا کو قلب کی حیثیت حاصل ہے ، اس کی دیگر عالمی کمپنیوں کی ساتھ شراکت داری ہوابازی کی عالمی صنعت میں اس کے بڑھتے ہوئے موثر کردار کا ثبوت ہے ، ستراتا مقامی سطح پر بھی ٹیکنالوجی کے فروغ اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے ۔

انہوں نے کمپنی کی کاوشوں اور کامیابیوں کو قومی وقار کا باعث قرار دیا اور جستجو ، منصوبہ بندی اور سخت محنت کو اس کی بنیادی وجہ قرار دیا – دورے کے آخر میں عزت مآب نے اس کمپنی کے کنٹیمینیشن کنٹرولڈ ایریا ، کلین روم اور ملکی سطح پر کمپوزٹ مواد سے بنی پہلی سپورٹس بائسیکل کی تیاری میں استعمال ہونے والی انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی کے آلات کا جائزہ لیا ، یہ پیشرفت خلیفہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے کی گئی ہے –

عزت مآب شیخ محمد کا کہنا تھا کہ وہ یہاں آکر انتہائی مسرت محسوس کررہے ہیں ، یہ کمپنی ہر اماراتی باشندے کیلئے قابل فخر ہے اور وہ خود بھی اس کی ذاتی طور پر قدر کرتے ہیں ، یہاں کام کرنے والے قابل اور محنتی اماراتی محنت کشوں کی صلاحیت قابل مسرت و افتخار ہے اور ان میں شامل خواتین کا بھی اس میں عظیم کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی سمابقت اور عالمگیری صلاحیت ہماری کلیدی ستون ہیں اور ہمارے ملک نے انہی کی بنیاد پر ترقی کی اور اس کی پیروی میں آگے مزید پیشرفت کرنا ہے ۔

اس عمل میں شامل اماراتی خواتین کا کردار قابل فخر ہے ، ستراتا میں ورک فورس کی 80 فیصد خواتین ہونا بہت قابل مسرت ہے اور یہ اس امر کا اظہار بھی ہے کہ ہماری خواتین کسی بھی شعبے میں اپنی صلاحیت منوانے میں کسی سے کم تر نہیں ۔

انہوں نے ستراتا اور اس کی ٹیم کے بہترین مستقبل کیلئے بھرپور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا – مبادلہ انویسٹمنٹ کمپنی کے گروپ سی ای او اور ایم ڈی خلدون خلیفہ المبارک نے اس موقع پر ستراتا کی خوبیوں اور خصوصیات پر روشمی بھی ڈالی ۔ عزت مآب کے ہمراہ اس دورے میں زاید بن سلطان النھیان فلاحی و انسانی فاؤنڈیشن کے چیئرمین بورڈ عزت مآب شیخ نھیان بن زاید النھیان ، ابوظہبی کے ولی عہد کی کورٹ کے چیئرمین عزت مآب شیخ طیب بن محمد بن زاید النھیان اور صدارتی مشیر شیخ سلطان بن حمدان النھیان سمیت دیگر اعلی عہدیدار اور ممتاز شخصیات بھی شریک تھیں

Source : WAM

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button