خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے وزیر کلچر، نوجوانان اور سماجی ترقی شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لئے بڑی مالی امداد کا اعلان کردیا-

شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے جو پاکستانی سیلاب متاثرین کے لئے انفرادی سطح پر دیاجانے والا اب تک کا سب سے بڑا عطیہ ہے-

وزیراعظم شہبازشریف کا متاثرین نے فراخ دلانہ مدد پرشیخ نہیان بن مبارک آل نہیان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آپ کی پاکستانی عوام سے بے لوث محبت اور انسانیت کے لئے دردمندی کا ثبوت ہے جسے پاکستان کی حکومت اور عوام آپ کے اس ایثار کو کبھی فراموش نہیں کرے گی-

انہوں نے مزید کہا کہ اس رقم سے سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی میں بڑی مدد ملے گی- پاکستانی عوام سے آپ کی محبت دونوں ممالک کے برادرانہ تعلق کی تاریخ کا سنہری باب ہے-

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button