متحدہ عرب امارات

یو اے ای کے مریخ مشن کے مریخ کے مدار میں داخل ہونے کے لمحات کو سینما حالوں میں لائیو دیکھایا جائے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی طرف سے مریخ کے لیے لانچ کیا گیا ہوپ پروب نامی خلائی مشن منگل یعنی 9 فروری کی شام ساڑھے چھ بجے مریخ کے مدار میں داخل ہوگا۔

یو اے ای کی تاریخ کے اہم لمحات یو اے ای بھر میں سینما حالوں میں بلکل مفت دیکھاے جائیں گے۔

متحدہ عرب امارات کی یوتھ اینڈ کلچر منسٹری کی جانب سے ٹوئیٹ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے "دنیا بھر کی نظریں مریخ پر ٹکی ہوئی ہیں۔۔ اور جو لوگ ان مناظر کو لائیو دیکھنا چاہتےہیں اور پہلے ہی اپنی سیٹیں بک کروا لیں کیونکہ سینما حالز میں سیٹیں محدود ہیں”۔

درج ذیل ذیل سینما حال ان لمحات کو بلکل مفت لائیو دیکھا رہے ہیں:

دبئی، شارجہ اور راس الخیمہ میں ووکس، نووو سینما،  سمیت دیگر سینما حال یہ لمحات مفت دیکھائیں گے۔

اور دبئی مال میں ریل سینما بھی اس فہرست میں شامل ہے۔

گھر سے دیکھنے کے لیے درج ذیل ویب سائٹ پر جائیں:

جو لوگ ان تاریخی لمحات کو گھر سے دیکھنا چاہتے ہیں وہ ایمریٹس کے مریخ مشن کی ویب سائٹ پر جا کر لائیو دیکھ سکتے ہیں۔

ویب سائٹ: https://www.emiratesmarsmission.ae لائیو براڈ کاسٹ منگل کی شام 6 بج کر 30 مںٹ پر شروع ہوگی۔

خیا رہے مش کے مریخ کے مدار میں داخل ہونےکے لمحات بہت اہم لمحات ہوتے ہیں اور یہی لمحات طے کرتے ہیں کےمشن کامیاب رہے گا یا نہیں۔ لہذا ان لمحات کو براہ راست دیکھنا تفریح سے بھرپور اور تاریخی موقع ہوگا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button