خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں کسٹم معاہدے پر دستخط

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات اوراسرائیل کے درمیان کسٹم معاہدہ طے پاگیا ہے۔

اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفیرمحمد الخاجہ اور اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی موجودگی یروشلم میں وزیراعظم کے دفتر میں کسٹم معاہدے پر دستخط کئے۔

کسٹم معاہدے پردستخط سے مئی 2022 میں ہونے والے متحدہ عرب امارات-اسرائیل جامع اقتصادی پارٹنرشپ ایگریمنٹ (سی ای پی اے) پر عملدرآمد کا موقع ملے گا۔
اس موقع پرمحمد الخاجہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک بڑے محرک کا کام کرے گا۔ ہمیں امید ہے کہ اس معاہدے سے اہم باہمی اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے۔

کسٹم معاہدے کا مقصد کسٹم قوانین کے مناسب اطلاق کو یقینی بنانا، برآمدات اور درآمدات پر کسٹم اور دیگر ٹیکس فیسوں کا درست تخمینہ لگانا ، کسٹم ڈیٹا کو ایڈجسٹ کرن اور کسٹم کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور تحقیقات میں باہمی تعاون کو ممکن بنانا ہے۔

2022 میں، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان غیر تیل کی باہمی تجارت کا حجم 2ارب 50کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا تھا۔ سی ای پی اے کے نافذ ہونے کے بعد، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کو توقع ہے کہ ان کے درمیان تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button