متحدہ عرب امارات

موجودہ حکومت کی پہلی سیاسی گرفتاریاں : سندھ ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے دو اراکین قومی اسمبلی گرفتار

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں پولیس نے سابق حکمران جماعت پی ٹی آئی کے دو ارکان اسمبلی کو گرفتار کر لیا ہے۔ فہیم خان اور عطاءاللہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت میں توسیع نہ ملنے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔

سندھ حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے دو ارکان اسمبلی کی عبوری ضمانت مسترد ہوئی تو دونوں ارکان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ عدالت نے گزشتہ ہفتے ممبران قومی اسمبلی کی عبوری ضمانت منظور کی تھی

گرفتاری کے وقت پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عطاءاللہ خان کا کہنا تھا کہ جو مرضی کر لیں ہم خان کے ساتھ ہیں۔ ہم پھر بھی اپکو بھکاری کہیں گے۔ یہ چور ہیں ڈاکو ہیں یہ جو مرضی کر لیں۔ہم جھکیں نہیں انکے آگے۔

سندھ ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنما رائے تنویر کی بھی عبوری ضمانت عدالت نے مسترد کی تو اسے بھی گرفتار کیا گیا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ضمانت مسترد کی۔

پولیس نے ارکان اسمبلی فہیم خان اور عطاء اللہ کے ساتھ رائے تنویر کو بھی حراست میں لے لیا ۔تینوں ملزمان کو کل جسمانی ریمانڈ کے لیے سیشن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت منسوخی کیلئے قادر خان مندوخیل کے وکیل راجہ نذیر ایڈووکیٹ نے اراکین کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی۔

راجہ نذیر ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گردی کا کیس ہے، سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ کر داخل ہوئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button